1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن جنجر

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    3,717
    موصول پسندیدگیاں:
    531
    ملک کا جھنڈا:
    چکن جنجر


    اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ ہری مرچیں دس عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ، ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،تیل 1/2کپ


    ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں باریک کٹی ادرک ڈالیں۔جب خوشبو آنے لگے تو پیاز شامل کر دیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں،پھر اس میں ٹماٹر،ٹومیٹو کیچپ،ہلدی،نمک،پسا گرم مصالحہ، لیموں کا رس،سویا ساس اور کُٹی لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔آخر میں ہری مرچیں شامل کر کے دس منٹ دَم پر رکھیں اور چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں