1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چونیاں میں بچوں کے قاتل کی تلاش کے لئے پولیس کا نیا پلان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چونیاں میں بچوں کے قاتل کی تلاش کے لئے پولیس کا نیا پلان
    upload_2019-9-21_4-35-35.jpeg
    چونیاں میں بچوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش اور شناخت کیلئے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔
    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ، ووٹرز لسٹوں اور مردم شماری فہرستوں کے مطابق ہونگے۔ متاثرہ علاقوں کی ووٹرز اور مردم شماری فہرستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے آسانی کیلئے دستیاب ووٹرز لسٹوں کو وارڈز میں تقسیم کر دیا ہے۔ ابھی تک 40 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ علاقے کے بھی ہر شہری کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    اس کے علاقہ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی دائرہ تفتیش میں شامل ہوں گے۔ علاقے میں بد کردار لوگوں کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سابقہ مجرموں اور برے کردار والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

    سرچ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ برے کردار والوں کی تلاش کیلئے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں