1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چوزا انڈے کے اندر کیسے سانس لیتا ہے؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏8 مئی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نئی انسانی زندگی کے وجود میں آنے کے وقت دنیا میں آنے سے قبل ننھی جان اپنی ضرورت کی ہر شے اپنی ماں سے وصول کرتی ہے، لیکن کیا آپ نے سوچا ہے وہ جاندار جو اپنی ماں سے علیحدہ ہو کر دنیا میں آنے کا عمل مکمل کرتے ہیں، وہ اپنی ضروری اشیا کیسے حاصل کرتے ہیں؟
    [​IMG]
    دنیا میں آنے سے قبل ممالیہ جاندار نال کے ذریعے اپنی ماں سے غذا اور آکسیجن وصول کرتا ہے، تاہم یہ عمل ان جانداروں کے لیے ذرا مختلف ہوتا ہے جو اپنی ماں کے شکم سے الگ ہو کر انڈے میں پرورش پاتے ہیں۔

    اسی عمل کو جاننے کے لیے ایک السٹریٹڈ ویڈیو میں انڈے کے اندر چوزے کے سانس لینے کے عمل میں بارے میں بتایا گیا ہے۔

    انڈے کا چھلکا بظاہر مکمل طور پر بند نظر آتا ہے۔ انڈے کے خول کے اندر دو جھلیاں یا پرتیں موجود ہوتی ہیں جن کے درمیان جگہ خالی ہوتی ہے۔ یہاں پر آکسیجن ذخیرہ ہوتی ہے جو کسی بھی جاندار کے سانس لینے کے لیے ضروری ہے۔

    انڈے کے اندر چوزے کی پرورش مکمل ہونے کا دورانیہ 21 دن ہوتا ہے اور یہ آکسیجن اس دورانیے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

    لیکن یاد رہے کہ آکسیجن جذب کرنے والے جاندار کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کرتے ہیں، تو پھر بند انڈے میں یہ کاربن کہاں جاتی ہے؟

    اگر آپ طاقتور عدسے سے انڈے کا جائزہ لیں تو آپ کو انڈے کی بیرونی سطح پر نہایت ننھے ننھے سے سوراخ ملیں گے۔ بے شمار تعداد میں موجود یہ سوراخ ہی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو انڈے سے باہر نکال کر فضا میں خارج کردیتے ہیں۔

    انہی سوراخوں کے ذریعے فضا سے تازہ آکسیجن بھی اندر آتی ہے۔

    چوزے کی پرورش کا مطلوبہ دورانیہ مکمل ہونے کے بعد چوزے انڈے کو اپنی چونچ سے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی آواز آپ بھی انڈے کو کان سے لگا کر سن سکتے ہیں۔

    انڈے کو توڑ دینے کے بعد چوزا بیرونی فضا سے براہ راست آکسیجن وصول کر کے پہلی سانس لیتا ہے۔ پیدائش کا یہ آخری عمل تقریباً انسانوں سے ملتا جلتا ہی ہے۔

    اور ہاں یاد رہے کہ سانس لینے کا یہ عمل تمام پرندوں میں یکساں ہے۔
     
    ھارون رشید، کنعان اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    انڈے کے اوپر مرغی بیٹھ جاتئ ہے تازہ آکسیجن اندرکیسے جاے گی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    200w.gif
     
    پاکستانی55، زنیرہ عقیل اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:

     
    پاکستانی55، زنیرہ عقیل اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب تو بہت آسان ہے جیسے آپ کے دماغ میں بھوسا بھرا ہوا ہے مگر ناک سے پھر بھی آکسیجن جاتی ہے

    تالیاں
















    کوئی چھکا چوکا دو بھئی
     
    کنعان، پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    صرف یہ بتاؤ کہ انڈے کے اندر تازہ آکسیجن کیسے جاے گی """"
     
    Last edited: ‏9 مئی 2018
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر پوسٹ کے عنوان پڑھ کر کمنٹس شروع کروگے تو یہی ہوگا

    اللہ رب العزت نے ایسا نظام رکھا ہے انڈے کے خول کے اندر دو جھلیاں ہوتی ہیں جن کے درمیان جگہ خالی ہوتی ہے۔ یہاں پر آکسیجن ذخیرہ ہوتی ہے کسی سائلنڈر کی طرح اور یہی آکسیجن چوزے کے لیے کافی ہوتی ہے اور قدرت کا نظام ہے کہ جیسے ہی آکسیجن ختم ہونا شروع ہوتی ہے تو بچہ باہر نکلنے کے لیے چونچ جھلی پر مارتا ہے اور توڑنے کی کوشش کرتا ہے
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ اب سمجھ آئئ """
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اور اس میں صرف عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں
     
    زنیرہ عقیل، ھارون رشید اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں