1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چند غذائیں جنہیں کبھی محفوظ نہ کریں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چند غذائیں جنہیں کبھی محفوظ نہ کریں
    روزانہ کھانا پکانے والی خواتین اکثر اپنی آسانی کی خاطر کھانے میں استعمال ہونے والی چیزوں کو فریزر میں کافی مقدار میں محفوظ کر لیتی ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بار بار بازار کاچکر نہ لگانا پڑے اور اکٹھی چیزیں خر ید لی جائیں،بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں کافی دن تک فریج میں رکھنے سے بھی ان کی افادیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا نہ ہی ان کا ذائقہ تبدیل ہوتا ہے،لیکن چند چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں زیادہ دن تک فریزیز میں محفوظ رکھنے کے کئی نقصانات ہیں۔آئیے ان چیزوں اور ان کے نقصانات کے بارے میں آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔ٹماٹر:ہمارے ہاں کھانوں کا تصور شاید ٹماٹر کے بغیر نا ممکن سمجھا جاتا ہے۔شاید ہی کوئی ایسا سالن ہو گا جس میں ٹماٹر کا استعمال نہ ہوتا ہو۔اس سستی سبزی کے بے شمار فوائد بھی ہیں یہ نہ صرف کھانوں بلکہ حسن نکھارنے میں بھی معاون ہے۔ٹماٹر چونکہ ہمارے زیادہ تر کھانوں کا اہم حصہ مانا جاتا ہے اس لیے اکثر خواتین اکٹھے کافی مقدار میں خرید کر ان کا پیسٹ بنا کے انہیں فریزمیں محفوظ کر لیتی ہیں۔اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ چند دن بعد اسے جب آپ کھانوں میں استعمال کرتے ہیں تو وہ ذائقہ نہیں آتا جو تازے ٹماٹر کا ہوتا ہے۔ٹماٹر چونکہ نرم ساخت والی سبزی ہے اور اس کو زیادہ دن تک فریج میں رکھنے سے اس کی ساخت مزید ڈھیلی پڑ جاتی ہے اس لیے کئی خواتین گرائینڈ کیے بغیر ہی ٹماٹر کو فریزر میں رکھ دیتی ہیں۔اس کا نقصان بھی یہی ہوتا ہے کہ ٹماٹر میںغذائیت برقرار نہیں رہتی اور کھانا اس قدر لذیذ بھی نہیں بنتا جو لذت تازہ ٹماٹر شامل کرنے سے کھانے میں آتی ہے۔اس لیے کوشش کریں کہ ٹماٹر اس قدر خریدا جائے تو فریج سے باہر بھی تازہ رہ سکے۔آلو:آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہمارے گھروں میں مختلف طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے۔اسے سالن میں تو استعمال کیا ہی جاتا ہے،اس کے علاوہ آلو کی ٹکیاں،آلو کے پراٹھے اور آلو کے چپس بھی ہمارے پسندیدہ پکوانوں میں شامل ہیں۔اگر آپ کے گھر میں آلو روزانہ استعمال ہوتے ہیں تو بھی کوشش کریں کہ تازہ آلو ہی روز خریدے جائیں۔انہیں ایک دو دن فریج سے باہر بھی رکھا جائے تو یہ خراب نہیں ہوتے لیکن زیادہ دن باہر رہنے سے ڈھیلے پڑنے لگتے ہیں۔آلو کو اگر فریج میں رکھا جائے تو ان کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے ۔یہ نہ صرف میٹھے ہونے لگتے ہیں بلکہ فریج میں رکھنے سے سخت بھی ہو جاتے ہیں۔

    ڈبل روٹی:ڈبل روٹی کو بھی فریج میں رکھنے سے ہمیشہ منع کیا جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ روٹی کے اندر گندم کا آتا ہوتا ہے۔گندم کے آٹے میں پایا جانے والا سٹارچ نمی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو کر اپنی شکل کھونے لگتا ہے،جس کی وجہ سے ڈبل روٹی ڈھیلی او باسی پڑنے لگتی ہے اور اسے کھانے میںمزہ بھی نہیں آتا۔ شہد:شہد کو فریج میں رکھنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔شہد کو کمرے کے درجہ حرات پر رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے۔کمرے میں رکھنے سے شہد کی تازگی ہمیشہ برقرار رہتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی ٹھیک رہتا ہے،زیادہ ٹھنڈا یا گرم دونوں ماحول ہی شہد کے لیے نقصان دہ ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں