1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چمگادڑ کی نقل پر ٹیومر کی تشحیص

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏17 نومبر 2007۔

  1. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    چمگادڑ کی نقل پر ٹیومر کی تشحیص


    سکاٹ لینڈ میں سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ چمگادڑوں کی صلاحیت کی نقل کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ تیار کر لیں گے جس سے انسانی جسم میں چھپے ٹیومر کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔
    سائنسدانوں کی یہ ٹیم بیماری کی تشخیص کا ایک آلہ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اُسی تکنیک پر مبنی ہوگا جو تکنیک کچھ جانور چیزوں کی شناخت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    مثال کے طور پر چمگادڑ دیکھ نہیں سکتی لیکن وہ آواز کی لہریں چھوڑتی ہے اور ان لہروں کی گونج سے چمگادرڑ اپنا راستہ یا شکار کا پتہ لگاتی ہے۔سانسدانوں کی ٹیم بالکل اسی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے جسم میں چھپے ہوئے ٹیومر کا پتہ لگانے کی کوشش کر ے گی۔

    انجینئر میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق جس طرح چمگادڑ، ڈولفن اور وہیل مچھلی میں اپنے الٹرا ساؤنڈ سگنل کواپنے نشانے کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے یہ تحقیق بالکل اسی طرز پر مبنی ہے۔

    یہ ساؤنڈ یا آوازیں الگ الگ چیزوں کا پتہ لگانے کے لیے ہوتی ہیں جیسے ہو سکتا ہے کہ چمگادڑ کی کوئئ الٹرا ساؤنڈ کچھ ایسی ہوتی ہو جو صرف شکار کا پتہ لگانے کے لیے ہو۔اس آواز کی گونج چمگادڑ کو بتاتی ہے کہ ہوا میں جو چیز ہے وہ کوئی کیڑا ہے کسی درخت کا پتہ نہیں۔

    اس ریسرچ کے سربراہ پروفیسر گورڈن ہیوارڈ کا کہنا ہے کہ چمگادڑ ، ڈولفن اور وہیلز راستہ اور شکار تلاش کرنے کے لیے بہت پیچیدہ اور مختلف مختلف ساؤنڈز پیدا کرتی ہیں۔

    پروفیسر گورڈن کے انجینئیرز کی ٹیم عرضیات کے ماہرین کے ساتھ ملکر مخلتف اہداف کے لیے مختلف ساؤنڈز تیار کرنے کا کام کر رہی ہے اور توقع ہے کہ اگلے تین سال میں یہ ٹیم اپنا کام مکمل کر لے گی۔
     
  2. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    افسوس !!! ابھی تک کسی نے جواب نہیں دیا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قبلہ ۔ جب کوئی جواب نہ آئے تو پھر “جواب “ ہی سمجھا کریں۔ :hathora:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں