1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چلیں مل کر کریں ہم تذکرہ فاروق اعظم کا -- محمد اسحاق اکبری راجستھان انڈیا

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں مل کر کریں ہم تذکرہ فاروق اعظم کا
    عطائے رب دعائے مصطفیٰﷺ فاروق اعظم کا

    نبی ہوتے عمر باب نبوت گر کھلا رہتا
    عیاں اس بات سے ہے مرتبہ فاروق اعظم کا

    لرز اٹھتے تھے جس کا نام سن کر قیصر و کسریٰ
    تعالیٰ اللہ ہے وہ دبدبہ فاروق اعظم کا

    کھڑا اس راہ میں شیطان ہرگز ہو نہیں سکتا
    خوشا قسمت کہ جو ہو راستہ فاروق اعظم کا

    سقر اس کا تمنائی عدو جو بھی عمر کا ہے
    وہی ہے جنتی جو ہے گدا فاروق اعظم کا

    جہاں میں بھیج دے باطل شکن کوئی عمر سا پھر
    خدایا دیتے ہیں ہم واسطہ فاروق اعظم کا

    وہ مومن کیسے ہو سکتا ہے جو منکر نبی کا ہے
    ہو سر تن سے جدا ہے فیصلہ فاروق اعظم کا

    ہلا سکتا نہیں باطل کبھی بنیاد قصر دیں
    کہ ہے مضبوط پہرہ جابجا فاروق اعظم کا

    عمر عادل عمر قاضی عمر ہادی عمر مہدی
    جہاں میں آج بھی ہے غلغلہ فاروق اعظم کا

    مسلماں! منتظر ہے آج پھر وہ مسجد اقصیٰ
    دکھا دو کفر کو پھر حوصلہ فاروق اعظم کا

    کرے مدح و ثنا اسحاق کیا فاروق اعظم کی
    ثناگر ہے خدائے مصطفیٰﷺ فاروق اعظم کا
    -----
    محمد اسحاق اکبری راجستھان انڈیا
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں