1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چقندر اور اسکے فائدے

'زراعت' میں موضوعات آغاز کردہ از سید محمد عابد, ‏17 ستمبر 2011۔

  1. سید محمد عابد
    آف لائن

    سید محمد عابد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اپریل 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    چقندر ایک ایسی فصل ہے جس کا استعمال متعدد اشیاءکی تیاری میں کیا جاتا ہے۔ چقندر کی چار اقسام ہوتی ہیں، ایک قسم چینی نکالنے کے لئے جبکہ باقی سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ چقندر کی کاشت سولہویں صدی میں یورپ سے شروع ہوئی۔ اس اہم سبزی نے دنیا میں جلد ہی ایک اہم مقام حاصل کر لیا اور یہ سب کچھ ایک نہایت قلیل عرصہ میں سائنسی علوم کی بدولت ہوا ۔ 1747ء میں ایک جرمن ماہر کیمیا دان اینڈریز سگمنٹر مارگراف نے معلوم کیا کہ چقندر کی قسم میں گنے کی جیسی چینی پائی جاتی ہے۔ اس نے اپنی تحقیق کے بعد چینی کی مقدار کو حاصل کرنے کا طریقہ اور اسکی کاشت کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا لیکن تب اس تحقیق کا کوئی خاص فائدہ نہ اٹھایا گیا۔اٹھارویں صدی کے آخری عشرے میں ریکارڈو چقندر سے چینی نکالنے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے اس چینی کو بیٹ شوگر کا نام دیا جو بعد میں شوگر بیٹ کے نام سے مشہور ہوا۔ ریکارڈو کے کامیاب تجربے کے بعد جرمنی کے شہنشاہ جرمنی فریڈرک ولیم سوم کی مدد سے جرمنی کے شہر کنرن میں چقندر کی چینی کا پہلا کارخانہ قائم کیا گیا۔
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میںءسے 13-1912ء لے کر 1928ء تک چقندر کی کاشت پر ڈاکٹر ڈبلیو آر براون سابقہ صوبہ سرحد کے ایگریکلچر آفیسر کی زیر نگرانی تجربات کئے اور ثابت کیا کہ وادی پشاور چقندر کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔ دسمبر 1931ء میں ڈاکٹر براون آسٹریلیا چلے گئے اور پھر چقندر پر پاکستانی ماہر ایس ایم آئی شاہ تین سال تک تجربات کرتے رہے لیکن اس کے کوئی خاص نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ 1952ء میں زرعی ماہرین نے چقندر پر مزید توجہ دی اور اندازہ کیا کہ چقندرسے حاصل شدہ چینی گنے کی چینی کی نسبت زیادہ فائدے مند ہے۔ چقندر میں گنے کی نسبت30 فیصد زیادہ چینی پائی جاتی ہے علاوہ ازیں چقندر 6 سے 8 آبپاشی کے ساتھ 7 ماہ میں پک جاتی ہے جبکہ گنا 16 پانی کے ساتھ ایک سال لیتا ہے گنے کی کٹائی تقریباً نومبر میں شروع ہو کر اپریل تک جاتی ہے جبکہ چقندر مئی میں تیار ہو جاتی ہے اورجولائی کے وسط تک کارخانے کو مہیا کی جاتی ہے یہ تجربات مردان میں کئے گئے اور ان ہی تجربات کی روشنی میں زمینداروں نے چقندر اگانا شروع کی۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں چقندر کی کاشت مردان، پشاور اور چارسدہ میں 30 ہزار ایکڑ سے تجاوز کرچکی ہے ملوں میں چقندر کی چینی کا پرتہ 8 سے 10 فیصد ہے۔

    59-1958ء میں چارسدہ شوگر مل نے چینی بنانے کا پہلا کارخانہ لگایا اور اب ملک میں دو شوگر ملیں چقندر سے چینی بنا رہی ہیں۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہکا کہنا ہے کہ چقندر سے چینی کا حصول ملز مالکان اور کسان دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور اس کی بدولت چینی کی پیداوار بھی زیادہ حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ چقندر کی فصل گنے کی نسبت جلد تیار ہو جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک چوتھائی چینی صرف چقندر سے بنائی جاتی ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل 20 ستمبر سے شروع کر کے 31 اکتوبر تک مکمل کر لیں وگرنہ آمدن میں 50 فیصد چینی کے نسبتاً 30 فیصد کمی آتی ہے۔ پاکستان میں کاشت کاروں کو دو اقسام کیوی ٹرما اورکیوی میرا کاشت کیلئے دی جاتی ہیں یہ ٹریلائیڈہائرڈ ہیں ان اقسام کی پیداواری صلاحیت 75 ٹن فی ہیکڑ اور چینی کا برتہ 17 فیصد تک ہے۔ ماہرین کے مطابق چقندر کی فی ہیکٹرزمین میں100 کلو گرام فاسفورس اور 90 سے 120 گرام نائٹروجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پاکستان میں چقندر کی کاشت موسم خزاں جبکہ برداشت مئی اور جون میں کی جاتی ہے۔ فصل کی اچھی اور مناسب بڑھوتری کیلئے ضروری ہے کہ دن کا درجہ حرارت 25 سے 30 درجہ اور رات کا درجہ حرارت 17 سے 20 سینٹی گریڈ ہو۔ چقندر کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے زمین زرخیز ہونی چاہئے وادی پشاور کی بیشتر زمین اچھی اقسام کی پیداوار ان کیلئے موزوں ہے شوریت اور سیم زدہ زمین چقندر کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ درمیانی زرخیز زمین پر اس کی پیداوار اچھی ہوئی ہے۔ پہلے صرف پشاور، چارسدہ، صوابی اور مردان میں چقندر کی کاشت کی جاتی تھی مگر اب ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اس کی کامیاب کاشت ہو رہی ہے۔

    چقندر بھارت، پاکستان، شمالی افریقہ اور یورپ میں کثرت سے سبزی کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے۔ اسے اگر اس کے اطارف میں لگایا جائے تو آنکھوں کی سوزش اور جلن میں مفید ہے۔ چقندر کے پانی کو روغن زیتون میں ملا کر جلے ہوئے مقام پر لگانا مفید ہے۔ سفید چقندر کا پانی جگر کی بیماریوں میں اچھے اثرات رکھتا ہے۔ چقندر کے قتلوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کی ایک پیالی صبح ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے پینے سے پرانی قبض جاتی رہتی ہے اور بواسیر کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔ جلد کے زخموں، بفہ اور خشک خارش میں چقندر کے قتلوں کو پانی اور سرکہ میں ابال کر لگانا مفید ہے۔ اس مرکب کو دور چار مرتبہ لگانے سے سر کی خشکی غائب ہو جاتی ہے۔ چقندر کے اجزاءدست آور ہیں جبکہ اس کا پانی دستوں کو بند کرتا ہے۔

    تحریر: سید محمد عابد

    http://smabid.technologytimes.pk/?p=548

    http://www.technologytimes.pk/2011/09/12/چقندر-اور-اسکے-فائدے/
     
  2. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چقندر اور اسکے فائدے

    سید مُحمّد عابِد شاہ جی بُہت اچھّی پوسٹ ہے خُوش رہیں
    [​IMG]
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چقندر اور اسکے فائدے

    سید محمد عابد جی
    چقندر کے بارے میں‌معلومات اور اس کی افادیت بتانے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
    آپ کی تحاریر بہت مفید ہوتی ہیں۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چقندر اور اسکے فائدے

    عابد بھائی معلومات میں بہت اچھا اضافہ کرنے پر آ پ کا بہت بہت شکریہ
     
  5. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چقندر اور اسکے فائدے

    شکریہ بہت اچھی اور معلوماتی تحریر ہے
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چقندر اور اسکے فائدے

    مفید معلومات پہنچانے کے لیے بہت بہت شکریہ :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں