1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چربی پگھلانے والے مشروبات ۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چربی پگھلانے والے مشروبات ۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی
    آج کل کے دور میں تقریباً تما م لوگوں کا ہی طرززندگی کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اس میں اپنی جسامت کے مطابق وزن کو نارمل رکھنا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔جس کی وجہ سے بہت سے لوگ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرا شخص اپنے بڑھتے وزن کو لے کر پریشان نظر آتا ہے۔آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی وزن کم کرے کے لیے فکر مند نظر آتے ہیں۔


    جسم کو پتلا اور سمارٹ رکھنے کے یوں تو کئی طریقے اور ٹوٹکے ہیں،لیکن آپ محض اپنی خوراک میں چند مشروبات شامل کر کے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔وہ مشروبات جن سے نہ صرف جسم کم ہوتا ہے بلکہ جسم کو غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔اگر آپ گھر میں تیار کیے گئے مندرجہ ذیل مشروبات سے اپنا وز ن کم کریں تو یہ طریقہ نہ صرف کار آمد ہو گا بلکہ پائیدار بھی رہے گا۔


    پانی

    پانی زندگی ہے،کھانے سے پہلے اگر پانی پی لیا جائے تو انسان کی بھوک کم ہو جاتی ہے اور وہ کم کھانا کھاتا ہے،اس طرح وزن بڑھنے کے امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔پانی سے بھوک کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے،کیونکہ اگر دوسے تین گلاس تک پانی پی لیا جائے تو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو گا۔نئی تحقیق کے مطابق نیم گرم پانی جلدی وزن کم کرتا ہے ۔ایک دن میں کم از کم دس سے بارہ گلاس پانی پی لینا وزن کم کرنے،صحتمند رہنے اور ترو تازہ و شاداب جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    چکنائی سے پاک دودھ

    دودھ میں موجود کیلشیئم جسم میں موجود کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے۔کولیسٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جس سے آپ کا وزن بڑھتا ہے ،جبکہ اگر کولیسٹرول کی مقدار کم ہو تو جسم کی چربی آسانی سے گھل جاتی ہے۔اس کے علاوہ کیلشیئم کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ دودھ زیادہ پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔دودھ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھی نہایت ضروری ہے،دن میں کم از کم ایک گلاس دودھ پینا آپ کو ہڈیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

    سبز چائے

    سبز چائے کے دن میں دوسے تین کپ کا استعمال جسم میں 35سے45فیصد تک چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتا ہے۔

    سبزی کا جوس

    کھانے سے پہلے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ135کے قریب کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ہر سبزی ہی غذائیت سے بھر پور ہوتی ہے،لہٰذا موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی بھی سبزی کا انتخاب کریں،اور اس کا جوس نکال کر پئیں۔آپ دو،تین سبزیوں کا جوس نکال کر بھی رکھ سکتی ہیں۔کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔

    دہی سے بنے مشروبات

    دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔دہی سے آپ لسی کے علاوہ بھی کئی اقسام کے مشروبات تیار کر سکتے ہیں ،جیسے دہی میں سیب،سٹرابیری یا کیلے شامل کر کے مزیدار مشروب تیار کیا جا سکتا ہے۔دہی کا باقاعدہ استعمال آپ کو 61فیصد سے زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ اگر دہی کا مسلسل استعمال کیا جائے تو جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔

    لیموں کا پانی

    لیموں کی ایسڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں،لیموں پانی آپ مختلف طریقوں سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے،مثلاً ایک عدد کھیرا،آدھا لیموں،دو عدد سیب اور تھوڑا سا پودینہ بلینڈ کر لیں اور پھر انہیں ٹھنڈا کر کے پئیں۔

    خواتین کیلئے مفید اور گھریلو مشورے ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں