1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چراغِ عشقِ محمدﷺ جلائے بیٹھے ھیں ۔۔ جامی مصطفائی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏25 دسمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    چراغِ عشقِ محمدﷺ جلائے بیٹھے ھیں
    دل و نظر کو منور بنائے بیٹھے ھیں

    تمھاری صورت_زیبا کو اے شہ_خوباں
    نگار خانہء _دل میں سجائے بیٹھے ھیں

    جنھوں نے اسم_محمدﷺ کو لکھ لیا دل پر
    حقیقتوں کو وہی لوگ پائے بیٹھے ھیں

    برس رہی ھے گھٹا رحمتوں کی پھر سر پر
    ہمارے دل کے مکاں میں وہ آئے بیٹھے ھیں

    اسی ہجوم کا حصہ ہوں شکر ھے رب کا
    جو بار_ عشق خوشی سے اٹھائے بیٹھے ھیں

    جنھیں اٹھا دیں وہ کوئی گرا نہیں سکتا
    نہ اٹھ سکیں گے جنھیں وہ گرائے بیٹھے ھیں

    تری طلب کے چراغوں سے اے شہ_ عالم
    ہم آرزو کے مکاں کو سجائے بیٹھے ھیں

    جزا میں ان کو ملی منزل_بقا جامی
    وقار_ شاہ پہ وہ جو سر کٹائے بیٹھے ھیں
    -----
    جامی مصطفائی

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں