1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاکلیٹ اور سویوں کا میٹھا

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چاکلیٹ اور سویوں کا میٹھا

    اجزاء: سویاں ایک پیکٹ،دودھ ایک لیٹر،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن ، چاکلیٹ چپس1/2کپ،،جیلی ایک پیکٹ،بادام پستے ایک پیکٹ،کوکو پائوڈر دو کھانے کے چمچ،ونیلا ایسنس1/2چائے کا چمچ،کریم ایک پیکٹ
    ترکیب: دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اُبال آنے پر اس میں سویاں توڑ کر ڈال دیں۔سویاں گل جائیں تو ان میں کارن فلور کو پانی یا دودھ میں گھول کر شامل کر لیں۔سویاں گاڑھی ہونے پر چولہا بند کر دیں۔اب اس میں کنڈینسڈ مِلک،کریم اور ونیلا ایسنس ڈال کر سویوں کے دو حصے کر لیں اور ایک میں کوکو پائوڈر شامل کر لیں،پھر جیلی پکا کر ٹھنڈا کریں اور ٹکڑے کر لیں۔اس کے بعد ڈش میں ایک تہہ چاکلیٹ سویوں کی بنائیں۔اب ایک تہہ سفید سویوں کی بنا کر چاکلیٹ چپس،بادام،پستے اور جیلی شامل کر کے پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں