1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاند پر زمین خریدئے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏9 جون 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    http://www.bbc.co.uk/urdu/india/story/2 ... d_ra.shtml



    کراچی سے لے کر لاہور اور دلی تک زمینوں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ متوسط طبقے کے لئے خوابوں کا گھر بنانا اب تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔
    لیکن گھبرائے نہیں اگر آپ کراچی کے گلستان جوہر یا کلفٹن میں اور لاہور کے کینال ویو یا گلبرگ علاقے میں پلاٹ نہیں خرید سکتے تو کوئی بات نہیں اب آپ چاند پر زمیں خریدیئے۔

    کینال ویو علاقے میں تو سو گز زمین آٹھ سے دس لاکھ روپیئے میں بھی شاید ملنی مشکل ہے لیکن چاند پر آپ ڈیڑھ ہزار روپیئے میں ایک ایکڑ زمین خرید سکتے ہيں ۔

    گزشتہ دنوں ہندوستان کے حیدرآباد شہر کے تاجر راجیو باگڑی نے پانچ ایکڑ زمین چاند پر رجسٹر کرائی۔ پکّی رجسٹری اب ان کے پاس پہنچ چکی ہے۔

    امریکہ میں واقعہ لیونر رپبلک نام کا ایک ادارہ چاند کی نج کاری کا حامی ہے اور وہی زمینوں کی خرید و فروخت کی رجسٹری کر رہا ہے۔

    لیونر رپبلک کا دعوی ہے کہ اس کا کاپی رائٹ امریکی کانگریس کی لابریری اور برطانیہ ، روس جاپان ، اور جرمنی سمیت کئی ملکوں کے پیٹنٹ دفاتر میں درج اور جمع ہے۔

    حیدرآباد کے راجیو باگڑی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے پانچ ایکڑ زمین چاند کے " سی آف رینز" خطے میں رجسٹر کی ہے۔

    راجیو نے بتایا کہ " وہ بچپن سے چاند دیکھتے تھے اور دل میں یہ تمنا ہوتی تھی کہ چاند پر جا سکيں ۔ چاند پر تو شاید نہ جا سکوں اس لئے زمین رجسٹر کر کے کافی خوش ہوں۔ "

    انہوں نے کہا " یہ ایک جوا ہے ۔ اگر واقعی یہ زمین مجھے مل گئی تو بہت اچھی بات ہے اور میرا پیسہ ضائع گیا تو بھی مجھے کوئی افسوس نہیں ہوگا۔ میرے لئے یہ احساس ہی کافی ہے کہ میں زمین پر بیٹھا ہوا چاند کے ایک ٹکڑے کا مالک ہوں۔ "

    لیونر ریپبلک کے مطابق پوری دنیا میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد چاند پر پلاٹ خرید چکے ہیں ۔

    آسانی کے لئے چاند کے کئی علاقے بنائے گئے ہیں مثلا خوابوں کی جھیل ، مشرقی سمندر ، خلیج قوس قزح وغیرہ وغیرہ ۔ فی ایکڑ زمین کی قیمت ایک ہزار روپیئےسے لے کر پندرہ سو روپیئے تک ہے۔

    اس سے پہلے کہ چاند پر بھی گلمرگ ، کلفٹن ، اور کینال ویو بن جايئں ۔ دیر مت کیجیئے۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ شہزادی ہیں یا پراپرٹی ڈیلر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں