1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چالیس مختلف اقسام کا پھل دینے والا ایک درخت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏22 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    شکاگو (نیوز ڈیسک) ایک امریکی پروفیسر نے کئی سالوں کی محنت کے بعد ایک ایسا درخت اگالیا ہے جو ایک سال کے دوران 40 مختلف اقسام کے پھل پیدا کرتا ہے۔ سیرا کیوز یونیورسٹی کے پروفیسر وان ایکن کو 2008ءمیں معلوم ہوا کہ نیویارک شہر میں قدیم درختوں کا ایک باغ فروخت کیا جارہا ہے۔ اس باغ میں گیری دار پھلوں کے قدیم نسل کے درخت تھے۔ پروفیسر ایکن نے یہ باغ خرید لیا اور قدیم نسل کے پھلدار درختوں کو بچانے کیلئے مختلف قسموں کو ایک ہی درخت پر پیوند کرنا شروع کردیا۔ پانچ سال کے عرصہ تک وہ مسلسل مختلف قسم کے درختوں کی شاخوں کو ایک درخت پر پیوند کرتا رہا جس کے نتیجہ میں ایک ایسا درخت تیار ہوگیا جو سال کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کے پھل پیدا کرتا ہے۔ اس درخت پر اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ، آلو بکارا، خوبانی، آڑو اور چیری سمیت 40 قسم کے پھل لگتے ہیں اور اس کے پھل اور پتے سرخ، گلابی، نارنجی، سفید، نیگلوں غرضیکہ درجنوں مختلف رنگوں کا ناقابل یقین حد تک حسین و متزاج پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر ایکن اب تک اس قسم کے 16 درخت تیار کرچکے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ قدیم نسل کے پھلوں کو محفوظ کرنے کیلئے وہ ایک پورا باغ تیار کریں۔
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/22-Jul-2014/125566
     
    ملک بلال اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ایسا ایک درخت صحن میں لگا لیں تو چالیس پھل گھر میں ہی ہو جائیں گے
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ملتان میں آم کے باغوں میں آپ کو ایک سے زیادہ قسم کے آم دینے والے درخت مل جاتے ہیں۔ ایک ہی درخت پر چونسہ، لنگڑا اور انور رٹول آم لگے ہونا عام نظارہ ہے مگر چالیس قسم کے پھل واقعی کارنامہ ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے یہ تفتیش ہے کہ ایسے پھل اپنی افادیت میں دیگر پھلوں جیسے ہوں گے کیا؟
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آم کےایک درخت پر مختلف قسم کے آم بھی بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ مجھے یہ آپ کی پوسٹ سے پتہ چلا ہے بہت شکریہ ۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    انکی کوالٹی یقینا اعلی ہو گی
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مگر اللہ تعالی نے بذات خود کوئی ایسا درخت نہیں تخلیق کیا جو ایک سے ذیادہ اقسام کے پھل دیتا ہو!۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی آپ کی بات درست ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ۔لیکن پیوند کاری تو صدیوں سے ہو رہی ہے ۔اور ملتان کے آم پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں اور ان کا مقابلہ کوئی اور آم نہیں کر سکتا ،یہ سب پیوندکاری سے ہی وجود میں آئے ہیں ۔چالیس پھل والا درخت بھی پیوندکاری سے وجود میں آیا ہے ۔اور اسے پیوند کاری کرنے والا ایک پروفیسر ہے ،جس نے کہیں سال پیوندکاری کر کے یہ درخت اتنے پھل دینے کے قابل بنایا ہے ۔کام تو انسان کرتا ہے لیکن
    قدرت اچھے کام میں اسکی مدد کرتی ہے
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست معلومات ہیں۔
    اور @غوری بھائی کی بات بھی قابل غور ہے۔
    شکریہ پاکستانی جی
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میری ذاتی رائے ہے کہ ایک سے پھل والے درختوں (مختلف الانواع کے پھلوں والے- چونسا، دوسہری وغیرہ) کو پیوند کرنا مناسب ہے جبکہ مختلف الاقسام والے پھلوں کو پیوند کرنا یقینا طبی لحاظ سے بہت سے نقائص کا باعث ہوسکتا ہے۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اس سلسلے میں حتمی بات تو کوئی ماہر نباتات ہی بتا سکتا ہے لیکن جس حد تک میں پیوندکاری کو سمجھتا ہوں یہ کوئی جینیٹک انجنیرنگ نہیں ہے بلکہ قدرتی طریقہ ہی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ دوسرا پھلدار درخت پہلے سے لگے ہوئے درخت میں سے خوارک اور پانی حاصل کرتا ہے۔ یعنی بنیادی درخت جوکہ زمین میں لگا ہوا ہے اس میں دوسرے درخت کو پیوند کیا جاتا اس طرح دوسرا درخت بنیادی درخت کی شاخ کے طور پر اگتا ہے۔
    آپ کو یقیناً معلوم ہو گا کہ کینو اور مالٹا بھی اصل میں کھٹی کے درخت پر پیوند کیے جاتے ہیں۔
    اس لیے میری رائے کے مطابق پیوند شدہ درخت کا پھل طبی طور پر کسی نقص یا بیماری کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔ واللہ اعلم۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پیوند کاری ایک درخت کی ٹہنی دوسرے درخت پر لگا کر بھی ہوتی ہے ۔بیری کی پیوند کاری ہوتی ہوئی میں نے دیکھی ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں