1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چار سو گونجتے ہیں سناٹے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے ویران راستے بھی دیکھ
    آنکھ کی مار سے پرے بھی دیکھ

    چار سو گونجتے ہیں سناٹے
    کبھی سنسان مقبرے بھی دیکھ

    کانپتی ہیں لویں چراغوں کی
    روشنی کو قریب سے بھی دیکھ

    سوزش فرقت مسلسل سے
    آنچ دیتے ہیں قہقہے بھی دیکھ

    بند ہونٹوں کی نغمگی بھی سن
    سوتی آنکھوں کے رت جگے بھی دیکھ

    دیکھنا ہو اگر کمال اپنا
    آئینہ دیکھ کر مجھے بھی دیکھ
    احمد راہی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں