1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاروں طرف سے بند تھا پتھر کا آدمی ۔۔۔۔ آزاد حسین آزاد

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چاروں طرف سے بند تھا پتھر کا آدمی
    باہر کہاں سے جھانکتا اندر کا آدمی
    کیسے ہو ختم نشہ تری نسبتوں کا یار
    جائے کہاں اب اُٹھ کے ترے در کا آدمی
    میرے تمام راز عدو جانتا ہے کیوں
    کیا اس سے مل گیا ہے کوئی گھر کا آدمی
    جیسے اسی کے پاس ہوں سب کارِ اختیار
    اِترا رہا ہے خود پہ جو دم بھر کا آدمی
    گرداب کر رہے تھے مرا ذکر بار بار
    لہروں کو میں لگا تھا سمندر کا آدمی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں