1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی سی بی نے شعیب ملک کو کلیئر کر دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏20 اگست 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شعیب ملک کو کلئیر کر دیا ہے جس کے بعد اب شیعب ملک ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔ واضح رہے کہ شیعب ملک ایک برس سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے باہر تھے تاہم بورڈ نے دیگر کھلاڑیوں کے معاملات کے برعکس شیعب ملک کو ٹیم سے باہر رکھنے کی کوئی باقاعدہ وجہ نہیں بتائی تھی۔ نامہ نگار جعفر رضوی کے مطابق شیعب ملک پابندی کے دوران کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والی انٹیگرٹی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جمشید انٹیگرٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا کا معاملہ بھی اسی کمیٹی کے پاس ہے لیکن انہوں نے بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ بی بی سی نے کمیٹی کی جانب سے شیعب ملک کے معاملے میں غور کی تفصیلات یا تبصرے کے لیے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور سے رابطہ کیا، تو ان کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام اس کمیٹی کے بارے میں بات نہیں کرتے۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں