1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از محسن ندیم, ‏15 مارچ 2013۔

  1. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز نے روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت اور روزگار سب کیلئے کے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا، بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات کرنے اور کم از کم اجرت اٹھارہ ہزار روپے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔​


    اسلام آباد: (دنیا نیوز) منشور کا اعلان مخدوم امین فہیم نے کیا۔ ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور وزیر دفاع نوید قمر بھی موجود تھے۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ منشور کے مطابق پانی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں، ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت تجارت اور زرعی شعبے میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ پچاس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے، آبی وسائل کو ترقی دینے، سڑکوں کی تعمیر اور چھوٹے تجارتی اداروں کے لیے سہولتیں بھی منشور میں شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے خواتین، اقلیتوں، نوجوانوں اور مستحق افراد کو قومی دھارے میں لانے، تجارتی شعبے میں خواتین کو مراعات دینے اور دو ہزار اٹھارہ تک لازمی پرائمری تعلیم کو بھی منشور کا حصہ بنایا ہے۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی بنیادی ضروریات سات نکاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ صحت اور بہبود کیلئے خصوصی مراکز، دو ہزار اٹھارہ تک پولیو کا مکمل خاتمہ اور پولیو کے قطرے پلانے والوں کو سیکیورٹی دینا بھی پیپلز پارٹی کے چارٹر میں شامل ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کا خاتمہ بھی منشور کا حصہ ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :D ہنسنا منع ہے۔ :D
    اس منشوری اعلان کی جتنی سمجھ مجھ بھولے کو آئی ہے وہ عرض کردیتا ہوں۔
    چلومخدوم صاحب بھی 5سال میں کسی کام تو آئے
    گویا عوام اب پانی اور ہوا پر بھی بل اور ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔​
    پہلے زرداری صاحب کی ڈکشنری میں سے "بہتری" کے معنی واضح کرنا ضروری ہیں۔​
    یعنی عوام میں سے جتنے ابھی خطِ غربت کے نیچے نہیں آئے ان سب کو نیچے کیا جائے۔
    کیوں نہیں ۔ کرپشن کے قومی دھارے میں شمولیت پی پی پی کے ہر کارکن کا بنیادی حق ہے
    خواتین سے پہلے لفظ "اپنی" رہ گیا۔ وہ ایڈ کرلیں۔
    انکی سندیں اور ڈگریاں کہاں سے چیک ہوں گی ؟؟؟ :soch:
    یہ پیغام گویا پی پی پی کو ممبران اسمبلی کو مبارک باد کے طور پر دیا گیا کیونکہ بےنظیر انکم سپورٹ میں سب سے زیادہ غربت انہی کی ختم ہوتی ہے۔
     
    محسن ندیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پرانے شکاری کوئی نیا جال نہیں لائے
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کا 2008 کا منشور بھی بہت اچھا تھا، اس کا ایک حصہ ہماری اردو کے دوستوں کی معلومات کے لیے پیش کر رہا ہوں:

    [​IMG]
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر یونیکوڈ میں ہوتا تو ان سب پر بھولے کے دلچسپ تبصرے ہوسکتے تھے۔
    ویسے نوید بھائی ۔ ہنسانے کے لیے بہت شکریہ :87:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہاہا[​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی یہ منشور ایک لطیفے سے کم نہیں ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں