1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیٹ کی بہترین ورزشیں ۔۔۔۔۔ صبا ریاض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پیٹ کی بہترین ورزشیں ۔۔۔۔۔ صبا ریاض

    یوں تو جسم کے کسی بھی حصے پر چربی چڑھ جانا غیر ضروری اور مضرِ صحت ہے ،لیکن اکثر لوگوں کے پیٹ پر سب سے پہلے چربی پیدا ہونے لگتی ہے۔جسے نہ صرف اُتارنا مشکل ہوتا ہے بلکہ پیٹ کا زیادہ بڑھا ہونا معیوب بھی سمجھا جاتا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ موٹاپے سے نجات کا بہترین حل کم کھانا اور چہل قدمی ہے تو جان لیں کہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ایک بار آپ کے جسم کے کسی حصے پر چربی چڑھ جائے تو اسے اُتارنے کے لیے غذا میں ردو بدل کے ساتھ ،ساتھ مخصوص حصے کی ورزشیں کرنی پڑتی ہیں تبھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔آج کل سوشل میڈیا پر جسم کے ہر حصے کے لیے عمر کی مناسبت سے ورزشیں بتائی جاتی ہیں۔ آپ انہیں دیکھ کر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہر عمر کے افراد کے لیے ہم درج ذیل مضمون میں چند آسان ورزشیں درج کر رہے ہیں جو یقینا آپ کے لیے فائدے مند ثابت ہوں گی۔

    پہلی ورزش میں پشت کے بل بالکل سیدھے فرش پر لیٹ جائیں۔دونوں ہاتھوں کو اپنے پہلوئوں کے ساتھ رکھیں اور دونوں ٹانگوں کوآپس میں جوڑ کر فرش پر رکھیں،پھر سانس اندر کھینچ کر گھٹنوں کو خم دے کر دونوں ٹانگیں بیک وقت اکٹھی کریں۔اس کے بعد چند سیکنڈ فرش پر رکھ دیں اور پھر یہی عمل پانچ منٹ تک دہرائیں ۔یاد رہے کہ دوران ورزش ٹانگوں کو اتنا فولڈ کریں کہ آپ کے پائوں کولہوں کو چھوئیں،اور سانس کے لینے اور خارج کرنے میں بھی مناسب وقت اور وقفے کا خاص خیال رکھیں۔یعنی ٹانگیں اٹھاتے وقت سانس اندر کھینچیں اور ٹانگیں نیچے رکھتے وقت سانس باہر نکالیں۔

    دوسری مئوثر کن ورزش میں آپ اسی طرح پشت کے بل فرش پر لیٹ جائیں ۔ٹانگیں بالکل سیدھی فرش پر باہم ملا کر رکھیں ،اور دونوں ہاتھ سر کے پیچھے باندھ لیں۔سانس کو اند رکھینچ کر ٹانگوں اور کولہوں کو فرش سے اٹھائے بغیر اپنے بالائی جسم کو فرش سے اوپر اٹھائیں،اور جتنا ممکن ہو سکے کمر کو اور خصوصاً سر کو گھٹنوں کی طرف جھکائیں،پھر چند سیکنڈ بعد آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے واپس فرش پر لیٹ جائیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آ پ کے پیٹ کے پٹھوں میں شدید کھنچائو پیدا ہو رہا ہے۔یہ ورزش پیٹ کی چربی گھٹانے کے لیے بہترین ہے۔پہلے پہل زیادہ موٹے افراد سے یہ ورزش کرنا دشوار ہوتا ہے، لیکن آہستہ آہستہ مشق کرنے سے جسم عادی ہو جاتا ہے،اور کمر اور پیٹ کے پٹھوں میں لچک پیدا ہو جاتی ہے۔یہ ورزش تقریباً 5سے 7 منٹ تک کریں یا ہو سکے تو 15سیٹ 5 بار مناسب وقفے سے لگائیں۔

    ہلکی پھلکی جمپنگ آپ کے پورے جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے اور خاص طور پر پیٹ میں بھی کھنچائو پیدا کرتی ہے۔ان ورزشوں کے علاوہ سب سے ضروری مرحلہ ڈائیٹنگ کا ہے۔اس لیے اپنے کھانے کے معمول میں بھی تبدیلی کریں ۔ زیادہ مرغن اور چکنائی والی غذا مت کھائیں اور کوشش کریں کہ معمول سے کم کھائیں۔روزانہ پیدل چلنے سے بھی کافی حد تک پیٹ کی چربی زائل کی جا سکتی ہے لہٰذا صبح کے وقت آدھا گھنٹہ جوگنگ ضرور کریں۔اس کے علاوہ پھلوں کے بکثرت استعمال سے آپ مجموعی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک اپنا وزن بھی کم کر سکتی ہیں،کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔جبکہ وٹامنز اور غذائی اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں پھلوں میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی جس سے موٹاپے کا خدشہ نہیں رہتا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں