1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 جون 2011۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    دوستوں یہ مضمون میں نے ہلا گلا ڈوٹ کام پر لکھا تھا اب اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ یہاں لکھ رہا ہوں ، امید ہے پسند آئے گا ۔
    میری رائے سے اتفاق کرنا یا نہ کرنا ضروری نہیں ممکن ہے میں غلط ہی ہوں ۔

    پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟
    سب سے پہلے تو میرے خیال میں ہمیں محبت کو سمجھ لینا چاہیے، عموما لوگ، پیار، محبت اور عشق کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں میں نے ’لکی‘ کی تھریڈ میں اِس پر بحث کی تھی مگر اب دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔
    پیار :۔
    پیار انسان کی فطرت میں شامل ایک جزو ہے، بلکل اِسی طرح جس طرح سانس لینا، کھانا کھانا، پانی پینا، سونا، جاگنا، انسانی فطرت کے جزو ہیں، اِسی لیے ہم ہر انسان سے بحیثیت انسان پیار کرتے ہیں، ہم فطرت سے پیار کرتے ہیں، ہم اپنے دوستوں سے پیار کرتے ہیں، اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے پیار کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے، ماں ،باپ، بھائی، بہن، بیوی بچوں سے پیار کرتے ہیں، اپنے گھر، گلی، گاؤں، شہر اور ملک سے پیار کرتے ہیں، اور جانوروں سے پیار کرتے ہیں ، یہ سب پیار کی مثالیں ہیں۔
    محبت:۔
    محبت بھی پیار ہی کی طرح ایک فطری جزبہ ہے مگریہ پیار سے کچھ بڑھا ہوا ہوتا ہے اِس میں ایک خاص بات ہے اور وہ یہ کہ یہ عموما صرف ایک شخص سے ہوتی ہے، مگر کبھی کبھی ایک سے زیادہ لوگ بھی اِس کی تحریک کا سبب بن جاتے ہیں مگر اِس کی خاصیت یہ ہے کہ اِس جزبے کا محرک شخص باقی سب لوگوں سے خاص ہو جاتا ہے، اور اِس کے لیے بھی کسی باہمی رشتے کی ضرورت نہیں ہوتی، عموما یہ مرد اور عورت کے درمیان ہوتی ہے مگر یہ ضروری نہیں یہ کسی کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے، کوئی شخص اپنے ملک سے بھی محبت کر سکتا ہے، یعنی اُس کے لیے اپنا ملک باقی دنیا سے ممتاز ہوجاتا ہے منفرد ہو جاتا ہے ، ایک ماں کے دس بیٹے ہو سکتے ہیں مگر ممکن ہے اُن میں سے کسی ایک سے کچھ زیادہ انسنیت ہو جائے، وہ باقی بھائیوں کے مقابلے ماں کو زیادہ محبوب ہو جائے، دوستوں میں سے کسی دوست سے طبیعت زیادہ میلان کھاتی ہو، کسی کے پاس کئی جانور ہوں مگر ایک اُن مین سے کچھ زیادہ ہی پسند ہو، ایسی کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں، مگر ہم اگر صرف مرد اور عورت کے درمیان ہونے والی محبت کا ذکر کریں تو بھی یہ اپنی خاصیت یونہی برقرار رکھتی ہیں، ایک محلے میں کئے خاندان رہتے ہیں اُن سب میں باہمی پیار ہمیشہ رہتا ہے مگر کسی نوجوان کو خاندان یا محلے کی کوئی لڑکی اچانک باقی لڑکیوں سے ممتاز لگنے لگے یا کسی کی کوئی ادا کوئی بات دوسروں سے منفرد لگنے لگے تو یہی محبت کی ابتداء ہے،اور یہی سب کچھ لڑکیوں کے ساتھ بھی ممکن ہے۔
    میں یہاں اپنے ایک دوست کی مثال دونگااُسے اپنی ایک کزن کی صرف یہ بات اچھی لگی کہ اُس نے ہمارے دوست کو اپنے گھر آنے پر چائے پیش کی اور اُنہیں اُسکی چائے پیش کرنے کی ادا پسند آگئی جس کی سزا وہ آج اُنکی بیوی بن کر بھگت رہی ہیں۔
    اب آتے ہیں عشق کی طرف !
    عشق:۔
    عشق اِن دونوں سے الگ ایک خوبصورت ترین جزبہ ہے، اور اِس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ موحد ہوتا ہے، یعنی یہ جزبہ عمر بھر میں کسی ایک ہی ہستی کے لیے بیدار ہوتا ہے، یہ کبھی بھی ایک سے زیادہ لوگوں کے لیے نہیں ہوسکتا، البتہ اِس کی دو قسمیں ہیں۔
    ۱۔ عشق حقیقی
    ۲۔ عشق مجازی

    اور دونوں کی ابتداء ہی دیوانگی ہے، اور انتہا فنا پر ختم ہوتی ہے،
    عشق حقیقی :۔
    انسانی جزبوں میں سب سے اعلی جزبہ ، سب سے مقدس ترین جزبہ، یہ عشق ذاتِ باری تعالی سے ہوتا ہے اور ہمارے پاس اِس کے کئی مثالیں ہیں، مگر میںہمیشہ صرف حضرت بلال ؓ کے عشق کی بات کرتا ہوں کہ اُمیہ بن خلف جلتے کویلوں پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھ دیتا ہے مگر آپ ؓ کی زبان سے اُحد اُحد ہی جاری رہتا ہے۔
    عشق مجازی :۔
    عشق حقیقی کے بعد یہ جزبہ سب سے افضل ہے، کہ یہ ہوتا تو عشق ہی ہے مگر یہ مخلوق سے ہوتا ہے، اور اِس کی سب سے اعلی شکل خیر البشر ﷺ سے عشق کی شکل میں ہیں اور میں ہمیشہ اِس کی مثال میں بھی حضرت بلالؓ کا نام لیتا ہوں ، کہ یہ اُنکے عشق کی انتہا ہی تھی کہ آپ ﷺ نے اُنہیں اپنا مؤذن مقرر کیا تھا ۔
    میرے خیال میں آپ دوستوں کو میرا موقف سمجھ آگیا ہو گا مگر میں ایک بار پھر واضع کرتا چلو کہ میری رائے کوئی حتمی بات نہیں اگر کسی دوست کا نظریہ اور دلائل مجھ سے بہتر ہوئے تو میں اپنی بات سے رجوع کر سکتا ہوں ۔
    آصف احمد بھٹی​
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    جس کا نا ٹھیک بھی تمہیں ٹھیک لگے تو سمجھو تم کو اس سے پیار ہوگیا ہے
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    چاچا جی !‌ میرے پاس ہیں نہیں ورنہ میں آپ کو دے دیتا یقین کریں کہ آپ نے دس لاکھ بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ کی بات کی ہے ۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    کوئی بات نہیں پتر آپ کے پاس ہوں تو بھی کیاپرائے ہیں کیا
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    پیار محبت اور عشق میں لین دین کا کیا کام
     
  6. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    پیار انسان کی فطرت ہے
    محبت کچھ خاص ہوتی ہے
    محبت میں جب انسان انتہا کو پہنچتا ہے وہ عشق ہوتا ہے
     
  7. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    مختصر مگر جامع تشریع
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    :n_TYTYTY:
     
  9. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    میرے خیال میں پیار مُحبّت عشق ایک ہی لڑی کے تین درجے ہیں
    پیار جب بڑہتا ہے تو مُحبّت اور پھِر اِنتہائی درجے پر پُہنچ کرعشق ہو جاتا ہے
    بے خطر کُود پڑا آتِشِ نمرُود میں عِشق
    عقل تھی مِحوِ تماشا لبِ بام ابھی
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    آصف صاحب بہت اچھا موضوع منتخب کیا اور آپ کے خیالات سے جانکاری بھی ہوئی۔ اگر دوسروں کے خیالات بھی جاننا پسند کریں تو میں بھی کچھ عرض کیئے دیتا ہوں۔

    انسانی زندگی درج ذیل عوامل سے مکمل ہوتی ہے:-

    1۔ غذاء (زندہ رہنے کیلئے بنیادی جزو حیات)
    2۔ لباس (موسمی اثرات سے محفوظ رہنے اور حیاء داری کیلئے)
    3۔ چار دیواری اور چھت ( پناہ گاہ)
    4۔ اپنی ذات کو اجاگر کرنا تاکہ دوسروں سے ستائش وصول کرنا۔
    5۔ دوسروں سے محبت لینا اور اپنی طرف متوجہ کرنا۔
    6۔ دوسروں کو محبت کرنا۔

    مندرجہ بالا انسانی زندگی کی بنیادی اکائیاں ہیں۔ جیسے ہی نمبر 1 پوری ہوتی ہے نمبر 2 کی خواہش جاگنے لگتی ہے اور جب نمبر 2 کی حاجت نہ رہے تو نمبر 3 کی خواہش انگڑائیاں لینے لگتی ہے اور جب نمبر 3 حاصل ہوجائے تو پھر نمبر4 کی تمناء ہونے لگتی ہے اور جیسے ہی نمبر 4 میں خود کفالت حاصل ہوئی تو نمبر5 کی خواہش کروٹیں لینا شروع ہوجاتی ہے اور جب سب خواہشیں پوری ہوجائیں تو پھر نمبر 6 کا خمار جنم لیتا ہے۔

    یہ اصول ہر انسان کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی۔ کس کو کیا کیا اور کتنا کتا حصے میں آیا اس کا فیصلہ نصیب اور تقدیر کے ذریعے ہوتا ہے۔

    جہاں تک آپ کی لڑی میں درج الفاظ پیار، محبت اور عشق کا تعلق ہے اس بارے میں پوری زندگی بھی ناکافی ہے بیان کیلئے تاہم میں بھی آپ کی طرح، اپنی سی کوشش کرتا ہوں کہ مختصر ترین الفاظ میں ان کی ادائیگی کرسکوں:-

    1۔ پیار - تمام بنی نوع انسان کا بنیادی حق اور ضرورت (اس کے بغیر شخصیت مسخ ہوجاتی ہے)۔ پیار سے مراد کسی کو مسکرا کر دیکھنا۔ کسی سے باادب گفتگو کرنا، کسی کی دل جوئی کرنا، اس کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا وغیرہ وغیرہ
    2۔ محبت - دو افراد کے مابین عزت و احترام کا رشتہ جس میں ہوس کا کوئی دخل نہیں۔ یہ محبت محرم اور غیر محرم دونوں سے ممکن ہے۔ اس میں تعلق میں مضبوطی قائم ہوجاتی ہے اور پیار والی تمام شرائط توپوری ہوتی ہیں مگر اس میں جس شے کا اضافہ ہوتا ہے وہ ہے تحائف کا تبادلہ، ایک فریق دوسرے کے مزاج کے مطابق عمل کرے اور اس کی پسند کو اپنی پسند اور اس کی ناپسند کو ترک کرتا رہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کی تکلیف اور خوشی کو یکساں محسوس کریں اور دونوں ہم قدم ہوکر چلیں۔
    3۔ عشق - مندرجہ بالا دونوں کیفیتوں کی اعلی ترین شکل ہے جس میں دونوں فریق یک جان دو قالب ہوجاتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ عشق صرف لڑکے اور لڑکی کے مابین ہو۔ بلکہ یہ کسی بھی دو فریقوں کے درمیان ہوسکتا ہے۔ تاہم عموما لڑکے اور لڑکی کے درمیان عشق اس وقت قائم ہوتا ہے جب دونوں میں سچی محبت ہو اور جذبے صادق ہوں اور مادی وجسمانی ہوس کا کوئی دخل نہ ہو۔ یہ عشق اللہ تعالی کا انعام ہے اور انسانی جذبوں کے درمیان قائم رشتوں کی معراج ہے۔ جس میں ہر ایک فریق دوسرے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوتا ہے اور دنیا کی تمام قیود سے مبراء ہوجاتا ہے۔ یہ وجہ جذبہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ اورانمٹ نقوش ثبت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    از غوری
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    غوری بھائی ! اور آپ سب احباب سے مودبانہ گزارش ہے کہ میں پیار محبت اور عشق کے بارے میں اپنے پچھلے تمام نظریات سے رجوع کر چکا ہوں ، اس لیے اوپر جو کچھ لکھ چکا ہوں اُسے کاٹا ہوا ہی سمجھیں ۔
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    آصف بھائی اسلام علیکم
    بہت دن ہوئے آپ سے بات نہیں ہوئی۔
    آپ کی بے مثال پوسٹ مجھے بہت متاثر کرتے ہیں اور میں ذاتی طور بہت محظوظ ہوتا ہوں اور کئی پوسٹ تو میرے لئے فکر کے نئے دروازے وا کردیتے ہیں۔

    تاہم آپ کی یہ پوسٹ میری سمجھ سے بالا تر ہے، برائے مہربانی میری سطح کےمعیار پہ وضاحت کردیں گے تو میری اصلاح ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔۔
     
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    جناب عالی !
    بہت ہی آسان سی بات ہے ، میں پیار محبت اور عشق کے بارے میں اپنے ان تمام نظریات کو کہ جو میں اوپر لکھ چکا ہوں اب غلط تسلیم کر چکا ہوں ۔ اور ان سے رجوع کر چکا ہوں ، یعنی میں سمجھتا ہوں کہ اوپر جو کچھ میں نے لکھا تھا وہ سب غلط ہے ۔
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    جناب آپ کس طرح اپنے عمیق مضمون نے بآسانی رجوع کرسکتے ہیں۔

    ہم نے تو اپنی سے کو شش کی ہے کہ اپنی محدود سی رائے کا اظہار کیا۔

    مگر آپ نے کوئی تبصرہ تک نہیں کیا۔ :rona:
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    جناب عالی ! کچھ وقت عنایت کریں ، فرصت ملتے ہی اپنا تبصرہ آپ کی نظر کرونگا ۔
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    محترم و مکرم آصف بھائی، ہمیں انتظار رہے گا۔
     
  17. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    عشق ہے عبادت عشق ہے پوجا عشق خدا کا نام ہے دوجہ

    پیارا پاگل ہوتا ہے پیارا سب کچھ سکھادتا ہے پیار موت سے بھی نہیں ڈرتا

    محبت تم کو جو سب سے اچھی چیز لگے جو تماری آنکھو میں رہے چوبیس گھنٹے تم بھول نا پاو یہ ہے محبت

    اب اگر آپ سمجھ سکتے ہیں تو یہ فلم دیکھ کر سمجھ جانا ​

    http://www.youtube.com/watch?v=70UKJ9PgK-8

     
  18. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    یہ موویز دیکھو اس مووی کا نام ہے پیار عشق اور محبت
    غورسے سے دیکھنا چپ چپ تو آپ کو سب پتہ چل جاے گا کیا کیا ہے
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    محترم جناب غوری صاحب !
    کیا :139: اس بے لگامی کے بعد میرے کچھ کہنے کی ضرورت رہی ہے ؟
     
  20. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    یہ فصلہ تم لوگوں کو ہی کرنا ہے میں چلا بعد میں اتا ہوں
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    آصف بھائی ۔ تو کیا " وہ اوپر والے نظریات " ۔۔ شادی ۔۔ سے پہلے کے تھے ؟ :143:
     
  22. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟

    ھاھانعیم بھائی ھھاھاھاھا کیا بات کہی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں