1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیئرآگسٹ: نامور مصور

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پیئرآگسٹ: نامور مصور
    upload_2019-10-1_4-16-33.jpeg

    محمد ریاض

    تاثراتی (ایکسپریشنزم) اسکول کا بہت بڑا مصور پیئرآگسٹ رینوا25 فروری 1841ء کو فرانس میں پیدا ہوا۔ اس کی مصوری اپنے ہلکے اور اجلے رنگوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ اس کی مصوری میں سبجیکٹ اردگرد میں گھل مل سا جاتا ہے۔ پیئرآگسٹ رینوا کا والد ایک درزی تھا۔ بہتر روزگار کی تلاش میں ا س کا خاندان پیرس چلا گیا۔ اسے نہ صرف ڈرائنگ بلکہ موسیقی کا بھی شوق تھا۔ لیکن وسائل محدود تھے اس لیے 13برس کی عمر میں وہ چینی برتنوں کی ایک فیکٹری میں کام کرنے لگا۔ وہ برتنوں پر نقاشی کرتا اور تصویریں بناتا تھا۔ 1862ء میںوہ پیرس میں چارلس گلیئر کے ہاں آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے لگا۔ وہاں اس کی مشہور مصوروں مثلاً کلاڈ مونے، الفرڈ سسلی اور فریڈرک بازیل وغیرہ سے ملاقات ہوئی۔ وہ اکثر پیرس کے قدیم شاہی محل لو (Louvre) کے عجائب گھر اور دوسرے عجائب گھروں میں جا کر آرٹ کا مطالعہ کرتا تھا ۔ اپنے ابتدائی دور میں 1868ء تک وہ کوربے سے متاثر رہا۔ اس زمانے میں وہ اپنی تصویروں میں کافی گہرا رنگ بھی استعمال کرنے لگا۔ 1868ء میں رینوااور مشہور مصور مونے دونوں دریائے سین کے کنارے بیٹھ کر تصویر کشی کرتے۔ مسلسل باہر کام کرنے اور پھر مونے کے اثر سے اس کے رنگ ہلکے ہوتے گئے اور ہاتھ میں بھی زیادہ آزادی آ گئی۔انقلاب فرانس کے دوران وہ دریائے سین کی پینٹنگ بنا رہا تھا کہ بعض انقلابیوں نے اسے جاسوس سمجھ کر دریا میں پھینکنا چاہا لیکن ان کے ایک رہنما، جو صحافی بھی تھا، نے اسے پہچان لیا اور اس کی جان بچ گئی۔ مسلسل کوششوں کے بعد بالآخروہ اپنی مصوری کو سالون (فنون کی نمائش گاہیں) میں رکھوانے میں کامیاب ہوا۔دھیرے دھیرے اس کا کام نمائشوں میں نظر آنے لگا اور انیسویں صدی کے اواخر میں وہ ایک مقبول مصور بن گیا۔1881ء میں اس نے الجزائر، سپین اور اٹلی کے دورے کیے تاکہ وہاں مصوری کے شاہکار دیکھ سکے اور فنون کا مطالعہ کر سکے۔جوڑوں کے مرض کے باعث 1906ء میں وہ نسبتاً گرم جنوبی فرانس میں رہنے لگا۔ ارتھرائٹس کی وجہ سے وہ بڑی مشکل سے برش پکڑ سکتا تھا۔ اس نے کچھ مجسمہ سازی بھی کی۔ اس کا انتقال تین دسمبر 1919ء کو ہوا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں