1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلی بار ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں 121 خواتین فلم سازوں کی موویز پیش

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    دنیا کے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ‘ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ (ٹی آئی ایف ایف) میں پہلی بار ریکارڈ 121 خواتین فلم پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز و شریک فلم سازوں کی موویز کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    ٹورنٹو فیسٹیول 6 سے 16 ستمبر تک جاری رہے اور اس دوران دنیا کے متعدد ممالک کی فلمیں، ڈاکیومینٹریز، مختصر فلمیں اور ڈرامہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔

    ٹی آئی ایف ایف کی ویب سائیٹ کے مطابق 10 روزہ فلم فیسٹیول کے دوران مجموعی طور پر 435 فلمیں، ڈاکیومینٹریز اور مختصر فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں 10 روزہ فیسٹیول کے دوران ڈانس پروگرامات سمیت شوبز، میڈیا، فیشن اور کلچر سے متعلق متعدد تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق رواں برس فیسٹیول کے دوران ریکارڈ خواتین فلم سازوں کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

    مجموعی طور پر رواں برس 35 فیصد فلمیں ایسی ہیں جنہیں یا تو خواتین نے پروڈیوس کیا ہے یا وہ فلمیں خواتین ڈائریکٹرز و شریک پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی فلمیں ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اتنی زیادہ خواتین کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

    اس سے قبل بھی ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ہی دیگر فلمی میلوں کے مقابلے خواتین کی زیادہ فلمیں پیش کی جاتی رہیں ہیں۔

    تاہم فرانس میں ہونے والے بڑے فلمی میلوں ‘کانز’ اور ‘وینس’ میں خواتین فلم سازوں کو کم نمائندگی ملنے پر خواتین کی جانب سے منفرد احتجاج بھی کیے گئے۔

    خواتین کی جانب سے فلم فیسٹیول انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ میلے میں خواتین فلم سازوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی یا مردوں کے برابر نمائندگی دی جائے۔

    خواتین کے احتجاج کے بعد کچھ دن قبل ہی ختم ہونے والے ‘وینس فلم فیسٹیول’ کی انتظامیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے کہ وہ آئندہ برس سے خواتین فلم سازوں کو ماضی کے مقابلے زیادہ نمائندگی دے گی۔

    ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں خواتین کی پیش کی جانے والی 121 فلموں میں بولی وڈ فلم ساز نندیتا داس کی فلم ‘منٹو’ بھی شامل ہے، جو اس سے قبل کانز میں بھی پیش کی جاچکی ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں