1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلا نعتیہ کلام---تخیل کو وضو دے کر لکھوں تیری ثنا مولا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از حسن محمود جماعتی, ‏15 دسمبر 2015۔

  1. حسن محمود جماعتی
    آف لائن

    حسن محمود جماعتی ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2015
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    تخیل کو وضو دے کر لکھوں تیری ثنا مولا

    نہیں ممکن بیاں لیکن یہ ہے تیری عطا مولا

    کہاں میں ابتدا لکھوں نہیں ممکن بیاں یہ بھی

    جو میں سر کو جھکا دوں تو لکھوں خاک شفا مولا

    ہے دیدہ تر کھلا دامن گناہوں س بھرا ہے دل

    تیری جانب نظر اٹھے کروں جو التجا مولا

    ملائک کل سلامی دیں نہ ہو تیری ثنا پھر بھی

    کہاں اوصاف طیبہ کے گلی کی ابتدا مولا

    میرے آقا کا یہ فرمان عالیشان آیا ہے

    علی ہر اس کا مولا جس کا ہوگا مصطفی' مولا

    جہاں تک سوچتا ہوں تو ہی تو اعلی' و اکرم ہے

    تیری مدح کہ تو افضل ہوا بعد از خدا مولا

    تیری مدح میں ہیں شامل ملائک لم یزل کے ساتھ

    ہوا ہے حکم ہم کو بھی کرو صل علی' مولا

    غلاموں کے غلاموں میں میرا بھی ذکر ہو جائے

    میری بخشش میں یہ نسبت میرا ہے آسرا مولا

    تیرا یہ طرز آقائی غلاموں کے بھرے کاسے

    تجھی سے ہے جسے بھی جو جہاں میں ہے ملا مولا

    دہائی ہے کہ محشر میں منادی ہو سنو لوگو

    حسن کو مل گئی ہے جا پڑوس خاک پا مولا

    حسن محمود جماعتی
    (سننے کے لیے لنک ملاحظہ کریں)
    https://soundcloud.com/hassan-mehmood-12/takhayul-ko-wuzo-dey-kr
     
    فیاض أحمد، پاکستانی55 اور سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے آقا کا یہ فرمان عالیشان آیا ہے
    علی ہر اس کا مولا جس کا ہوگا مصطفی' مولا

    سبحان اللہ ۔ محترم جماعتی صاحب۔ خوبصورت گلہائے عقیدت ہیں۔
    اللہ کریم و رسول کریم :drood: کی بارگاہ میں قبولیت ہو۔ آمین
     
    پاکستانی55 اور حسن محمود جماعتی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حسن محمود جماعتی
    آف لائن

    حسن محمود جماعتی ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2015
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ نعیم بھائی۔ نوازشات پر آپ کا شکریہ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
     
    حسن محمود جماعتی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں