1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلا اپ سیٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 مارچ 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کا میچ بھارت کے شہر بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں آئر لینڈ نے انگلینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
    انگلینڈ نےآئرلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے تین سو اٹھائیس کا ہدف دیا تھا۔ یہ ہدف آئر لینڈ نے 49.1 اوورز میں حاصل کرلیا
    آئر لینڈ نے میچ جیت کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا جس نے زمبابوے کے خلاف تین سو تیرہ رنز کا تعاقب کیا تھا۔

    اس میچ میں آئر لینڈ نے ورلڈ کپ تاریخ میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ بھی بنایا۔ آئرلینڈ کی جانب سے یہ ریکارڈ کیون نے بنایا جنہوں نے پچاس گیندوں میں سنچری مکمل کی۔
    کیون مین آف دی میچ قرار پائے۔
    کیون 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں تیرہ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔
    ٹراٹ نے 92 رنز سکور کیے
    آئر لینڈ کو پہلی گیند پر ہی نقصان اٹھانا پڑا جب پورٹر فیلڈ کو پیٹرسن نے بولڈ کردیا۔
    ایک موقع پر آئر لینڈ کے پانچ کھلاڑی ایک سو گیارہ رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس جا چکے تھے۔
    اس کے بعد کیون اور کوسیک نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور شراکت میں ایک سو باسٹھ رنز سکور کیے۔
    کوسیک نے 47 رنز سکور کیے جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
    انگلینڈ کی جانب سے سوان نے تین وکٹیں جبکہ اینڈرسن اور بریسنن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    انگلینڈ کی جانب سے پیٹرسن اور سٹراس نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔
    انگلینڈ کی جانب سے ٹراٹ نے 92، ایئن بیل نے 81 اور پیٹرسن نے 59 رنز سکور کیے۔
    آئرلینڈ کی جانب سے مونی سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جانسٹن نے دو جبکہ ڈاکٹرل اور سٹرلنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا تین بار ہوا تھا اور تینوں میچ انگلینڈ ہی نے جیتے تھے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچز کی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ آئرلینڈ گیارہویں نمبر پر ہے۔
    اس گراؤنڈ پر کُل انیس میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے ایک میچ ٹائی رہا اور ایک بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا۔
    اس سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ اور دوسری بیٹنگ کرنے والی دونوں ٹیموں ہی نے آٹھ آٹھ میچ جیتے ہیں۔

    بی بی سی اردو
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلا اپ سیٹ

    بہت ہی زبردست اور ون مین شو میچ تھا۔۔۔۔لیکن بہت ہی خوب رہا۔
     
  3. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلا اپ سیٹ

    لگتا ہے آج دوسرا اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلا اپ سیٹ

    آج کس نے اپ سیٹ کرنا ہے ؟
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلا اپ سیٹ

    میرا خیال ہے کینڈا کے بارے میں کہا گیا تھا۔ لیکن شکر ہے اپ سیٹ نہیں ہوا اور پاکستان جیت گیا۔
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلا اپ سیٹ

    اس لیے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو معمولی اور غیر معمولی کہا جاتا ہے کہ کچھ بھی کرسکتے ہیں اور بالکل بھی کچھ نہیں کرتے کبھی کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔اپ سیٹ ہوتے ہوتے بچا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کا شکر ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں