1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھل اپنے وقت پر کھائیں

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 مارچ 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    پھل اپنے وقت پر کھائیں


    آپ نے اکثر لوگوں کو شکایت کرتے سنا ہو گا کہ میں نے تربوز کھایا تو پیٹ خراب ہو گیا،یا کسی وقت کیلا کھانے سے طبیعت بوجھل ہو گئی وغیرہ وغیرہ۔اس کی وجہ در اصل یہی ہے کہ جب آپ کھانے کے بعد پھل کھاتی ہیں تو وہ کھانے کے ساتھ مل کر گیس پیدا کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے آپ کو مختلف تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بالوں کو سفید ہونا،آنکھوں کے نیچے حلقے،یاداشت کی خرابی وغیرہ یہ سب نہ ہوں اگر آپ پھلوں کو خالی پیٹ کھانا شروع کر دیں۔ویسے تو اس میں کچھ غلط نہیں کہ پھل کھانے کے بعد کھایا جائے،لیکن یہ زیادہ بہتر ہے کہ پھلوں کو کھانے سے پہلے یعنی خالی پیٹ ہی استعمال کیا جائے۔اس کی سب سے بڑی وجہ پھلوں میں موجود قدرتی شکر ہے جو فوری طور پر جسم میں جذب اور ہضم نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ زیادہ تر پھلوں میں90سے95فیصد تک پانی ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے اس پھل کو ہضم ہونے کے لیے تقریباً پندرہ سے بیس منٹ چاہیے ہوتے ہیں۔اگر پھل کھانا کھانے کے فوراً بعد کھا لیا جائے تو وہ طبیعت میں بھاری پن پیدا کر دیتا ہے اور کھانا ہضم ہونے میں مشکل ہوتی ہے،اور اگر یہی پھل کھانے سے پندرہ بیس مٹ پہلے کھائے جائیں تو وہ ہضم بھی ہو جائے گا اور طبیعت بھی ہلکی پھلکی رہے گی۔
    کیوی
    کہنے کو تو یہ چھوٹا سا پھل ہے،لیکن یہ پوٹاشیم،میگنیشیم،وٹامن ای اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں سنگترے سے دوگنی مقدار میں وٹامن سی ہوتا ہے۔
    سیب
    روزانہ ایک سیب کھائو اور ڈاکٹر بھگائو۔ویسے تو اگر دیکھا جائے تو سیب میں وٹامن سی کم ہوتا ہے،لیکن اس میں اینٹی آکسیڈینٹس اور فلیو نائیڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ وٹامن سی کی کارکردگی کو بڑھا دیتا ہے۔اس سے پیٹ کے کینسر،ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
    سٹرابیری
    یہ مکمل طور پر حفاظتی پھل ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ پوری جسم کو کینسر پیدا کرنے والے اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانوں کو بند ہونے سے روکتا ہے۔
    سنگترہ
    یہ پھل ایک بہترین دوا بھی ہے۔روزانہ دو سے چار سنگترے کھائے جائیں تو نزلہ اور کھانسی آپ سے دور بھاگ جاتا ہے،اور اگر جسم میں پتھری ہو تو اسے بھی ختم کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ آنتوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔
    تربوز
    سب سے بہترین جسم کو ٹھنڈا کرنے والا پھل ہے۔جس میں92فیصد پانی پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں بہت بڑی مقدار میں نگوٹا تھائیں ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو فعال کرتا ہے اور یہ لائیکو پین کا سب سے اہم ذریعہ ہے جو کہ کینسر سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ تربوز میں وٹامن سی اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے۔
    امرود اور پپیتا
    یہ دونوں وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔امرود میں فائبر بھی پایا جاتا ہے،جو کہ قبض سے نجات دلاتا ہے۔پپیتی میں کیروٹین بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے بہترین ہے۔
     
    ھارون رشید، ماریہ نور اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086
    ماشاءاللہ
    اہم اور مفید معلومات طبی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں