1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھل، سبزیاں اورکینسر سے بچاؤ۔

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عبداللہ, ‏4 اگست 2006۔

  1. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    انتڑیوں کا کینسر سب سے عام کینسروں میں شمار کیا جاتا ہے مگر سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کینسر سے بچنا سب سے آسان ہے۔
    دی انسٹٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ‘ نامی ادارے کی نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق کھانے پینے کی عادات سے اس مرض سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں انتڑیوں کے کینسر سے بچنے کے لیے مفید ہیں۔ اس میں خاص طور پر پیاز، سیب اور دیگر سبزیوں کے فائدوں پر زور دیا گیا ہے۔دو ہزار میں تشخیص ہونے والے ایک کروڑ کینسروں میں سے 23 لاکھ نظام ہاضمہ سے متعلق تھے۔مطالعوں سے پتا چلا ہے کہ اس قسم کے کینسروں کی وجہ صرف جینیاتی نہیں ہوتی اور کھانے پینے کی اعادات سے اس پر کافی فرق پڑ سکتا ہے۔ انسانی انتڑیوں پر اندر سے خلیلوں کی ایک تہہ ہوتی ہے جسے ’اپیتھیلیم‘ کہتے ہیں۔ کھانے پینے کی کوئی بھی چیز سب سے پہلے ’اپیتھیلیم‘ سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے۔ کئی بار اس تہہ کے خیلے خلاف معمول تقسیم ہو کر ٹیومر میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
    خیال کیا جاتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں پائے جاننے والے کچھ کیمیائی مادے کینسر سے بچاؤ میں مدد کر سکتے ہیں۔دی انسٹٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ کے پروفیسر ایئن جانسن کا کہنا ہے کہ انتڑیوں اور نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر دنیا بھر میں نہایت ہی عام ہیں مگر ان کی تعداد ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں تقریباً اسی فیصد کھانے پینے کی اعادات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے وزن اور کھانے پینے کا خیال رکھنے سے ہر انسان خود کو کینسر سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دن میں کم ازکم پانچ پھل اور سبزیاں کھانے سے عام طور پر بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    کینسر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کا شکریہ
     
  3. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شکریہ،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں