1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھر جو ہوگی وہ میری جان بغاوت ہوگی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏9 دسمبر 2019۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    انہیں یہ ڈر ہے کہ لاشوں پہ سیاست ہوگی
    مجھے یہ فکر کہ لاشوں پہ ریاست ہوگی
    آپ کا کام ہے لاشوں پہ بنانا نغمے
    موت کو بیچنا سر آپ کی عادت ہوگی
    بڑے افسر کے تو حصے میں زمیں آتی ہے
    جنگ ہوگی تو سپاہی کی شہادت ہوگی
    آپ کے جھوٹ کو درکار ہے آواز بلند
    میں جو بولوں گا تو لہجے میں صداقت ہوگی
    بعد کرنے کے ستم آپ بھی پچھتائیں گے
    آپ کے خون میں تھوڑی جو شرافت ہوگی
    آپ تو وردی و بندوق پہ اتراتے ہیں
    آپ کی ذات پہ وردی کو ندامت ہوگی
    ظلم بڑھ جائے گا برداشت کی حد ٹوٹے گی
    پھر جو ہوگی وہ میری جان بغاوت ہوگی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں