1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پورے اعضاء اور ہوش و ہواس والے لوگ غور کریں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏27 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

    کبھی فکر کرکے دیکھ لینا
    کبھی ذکر کرکے دیکھ لینا

    کبھی جبر کر کے دیکھ لینا
    کبھی کسر کر کے دیکھ لینا

    کبھی صبر کر کے دیکھ لینا
    کبھی شکر کر کے دیکھ لینا

    کبھی ہجر کر کے دیکھ لینا
    کبھی وصل کر کے دیکھ لینا

    وہ بے شمار نعمتیں دیتا ہے
    وہ سدا بہار برکتیں دیتا ہے

    وہ بار بار خوشیاں دیتا ہے
    وہ لگاتار خوشحالی دیتا ہے

    یہ ہاتھ یہ پاؤں یہ آنکھ یہ
    منہ یہ ناک یہ کان یہ زبان

    یہ قوتِ گفتار کی اہلیت یہ
    قوتِ رفتار کی صلاحیت یہ

    سوچ و بچار کی فضیلت یہ
    تحریر و اقراء کی تربیت یہ

    جذبۂ ہمدردی یہ جذبۂ ایثار
    یہ جذبۂ قربانی یہ جذبۂ دین

    ہمیں مکمل انساں بنانے کے لئے
    دوسروں کی جاں بچانے کے لئے

    مال دیتا ہے اسباب دیتا ہے اور
    نجانے کیا کیا بے حساب دیتا ہے

    کبھی سوچ کے بھی دیکھا تونے
    کبھی پرکھ کے بھی دیکھا تونے

    اگر ایک آنکھ نہ ہوتی یا اگر ایک
    باذو سے محروم ہوتے یا پھر اگر

    ایک ٹانگ سے لنگڑے ہوتے یا اگر
    بات کرنے اور سننے سے نابلد ہوتے

    کیا ایسے زندگی گزار سکتے تھے
    کیا ایسے زندگی سنوار سکتے تھے

    کبھی فرصت میں اکیلے بیٹھ کر
    تاریکی میں گھٹنوں پہ بیٹھ کر

    اپنی بات پہ باریکی سے غور کرنا
    اپنی ذات پہ گہرائی سے توجہ دینا

    تیری بات اور کچھ نہیں ما سوائے
    لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ (صلعم)

    غوری
    یکم مئی 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں