1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں خو د کش حملہ اور فائرنگ، چار افراد جاں بحق،28سے زائد زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏18 مارچ 2013۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں خو د کش حملہ اور فائرنگ، چار افراد جاں بحق،28سے زائد زخمی​


    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے جوڈیشل کمپلیس میں خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق جبکہ خاتون ،پولیس اور وکلاءسمیت 28سے زائد افرادزخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے والے گیٹ سے داخل ہوئے جس کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا ۔صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہاکہ دوسرے خود کش حملہ آور کو ماردیاگیاجس نے کچھ افراد کو یرغمال بنارکھاتھا۔نجی چینل کے مطابق حملہ آور سنٹرل جیل کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئے اور ایک خود کش حملہ آور نے ایڈیشنل سیشن جج کلثوم اعظم کے کمرہ عدالت میں خود کو اُڑادیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس حملہ آور وں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی اور تین سے چار منٹ تک پولیس کے ساتھ مقابلہ جاری رہا،حملہ آور عدالتی احاطے میں چھپے ہوئے ہیں ۔حملے کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماءمیاں افتخار حسین نے کہاکہ الیکشن قریب ہیں اور بیس پچیس دن نہایت اہم ہیں جبکہ عمارت کو کلیئرقراردیدیاگیا۔ حملے کے بعد کمپلیکس میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ خیبر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیااور پاک فوج کے دستوں سمیت سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے طالبان اور
    عدنان رشیدگروپ کے حملوں کی خد شے کا اظہار کیاتھا۔واضح رہے کہ عدالت سے متصل سنٹرل جیل پشاور میں صوفی محمد سمیت کئی اہم طالبان رہنماءقید ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اقبال جہانگیر کا بلاگ : اورکزئی دھماکہ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،42 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔فرقہ ورانہ قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم ہے اور کو ئی اس کو لگام دینے والا نہ ہے۔خدا اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں اور معصوم بچوں،مردوں اور عورتوں کا خون بے دریغ اور ناحق بہایا جا رہا ہےاور وہ بھی اسلام نافذ کرنے کے پر۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور افواج پاکستا ن اور پولیس اور تھانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں.
    کون سا اسلام ان چیزوں کی اجازت دیتا ہے؟ ملک کا وجود ان دہشت گردوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان آج دہشستان بن گیا ہے اور ہر سو ظلم و دہشت اور افرا تفری کا راج ہےاور ہم سب پھر بھی خاموش ہیں،آخر کیوں؟ یہ دہشت گرد نام کے مسلمان ہیں ، اسلام کے مقدس نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسلمان تو کیا غیر مسلموں کو بھی اسلام سے متنفر کر رہے ہیں۔
    جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :پشاورجوڈیشل کمپلیکس پر خودکش حملہ

     

اس صفحے کو مشتہر کریں