1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پشاور میں ٹی 20 امن میچ پاکستان پیس الیون نے جیت لیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏13 اکتوبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور …پشاور میں ٹی 20 امن میچ پاکستان پیس الیون نے جیت لیا۔ شاہد آفریدی نے پندرہ گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر شائقین کے دل موہ لئے۔پشاور میں طویل عرصے سے ویران ارباب نیاز اسٹیڈیم میں بیس ہزار سے زیادہ شائقین نے میچ کا بھرپور لطف اٹھایا، نامور لیگ اسپنرعبدالقادر کی پاکستان پیس الیون اورانضمام الحق کی خیبر پختون خوا الیون کے درمیان میچ ہوا جس میں شاہد آفریدی ، شعیب اختر، وجاہت اللہ واسطی، اعجاز احمد، عمران نذیر اورعمر گل سمیت کئی اسٹار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ شاہد آفریدی کی دھواں دھار دار بیٹنگ اور 19 گیندوں پر 66 رنزکے سبب پاکستان پیس الیون نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔نمائشی میچ کے انعقاد کا مقصد عرصے سے دہشت گردی کا شکار پشاور سے دنیا کو امن کا پیغام دینا تھا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی سابق کپتان عمران خان نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختون خوا کی ہر تحصیل میں اسٹیڈیم بنائے گی۔
    http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=122341
     

اس صفحے کو مشتہر کریں