1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پری سیزن کیمپ ،قومی بلے بازوں کی ماربل سلیب پرپریکٹس

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پری سیزن کیمپ ،قومی بلے بازوں کی ماربل سلیب پرپریکٹس
    upload_2019-8-30_3-43-44.jpeg
    قذافی سٹیڈیم پرفیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے شارپ کیچز کی خصوصی ٹریننگ کرائی
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق بدھ کی سہ پہر کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم پر ٹریننگ سیشن کے دوران کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کیساتھ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر دھیان دیا ۔ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کھلاڑیوں کو شارپ کیچز کی خصوصی پریکٹس کرائی ۔ اس موقع پرامام الحق، حارث سہیل ، شان مسعود اور عثمان شنواری خاصے متحرک نظر آئے ۔ اظہر محمود،عابد علی اور دیگر بیٹسمینوں کی بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔ بیٹنگ سیشن کے دوران روایتی وکٹ کے علاوہ ماربل سلیب پر بھی کھلاڑی مسلسل پریکٹس کرتے رہے تاکہ ٹائمنگ اورفٹ ورک بہتر ہو سکے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں