1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ:دو روزہ پریکٹس میچ کا بلانتیجہ اختتام

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ:دو روزہ پریکٹس میچ کا بلانتیجہ اختتام
    [​IMG]

    اظہرعلی اور بلال آصف کی عمدہ نصف سنچریاں،یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ کے دوران کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس میچ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز اظہرعلی الیون نے سرفراز الیون کے پہلی اننگز کے اسکور سات وکٹوں پر 355 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 52 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی لیکن پوری ٹیم محض 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان اظہرعلی نے 59 اور بلال آصف نے 57 رنز کی عمدہ اننگز تخلیق کرکے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا لیکن ان کے علاوہ محمد رضوان 25 اور شان مسعود ہی 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔سرفراز احمد الیون کی جانب سے یاسر شاہ نے تین جبکہ محمد عرفان اور عمر خان نے دو،دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔دوسرے روز کے اختتام پر سرفراز احمد الیون نے اپنی دوسری اننگز میں کسی نقصان کے بغیر 60 رنز بنائے جس میں سرفرازاحمد 28 جبکہ عابد علی 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں