1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، فردوس عاشق سمیت دیگر کیخلاف درخواست دائر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، فردوس عاشق سمیت دیگر کیخلاف درخواست دائر
    upload_2019-12-27_1-27-40.jpeg
    فردوس عاشق ایوان، فروغ نسیم اور دیگر کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد عوامی عہدوں پر فائز ہیں۔ فیصلے کے بعد فاضل جج کی تضحیک اور عدالت کا تمسخر اڑایا گیا۔
    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17 اور 18 دسمبر کو پریس کانفرنس میں ناصرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کی تضحیک بھی کی گئی اور ان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیئے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو سکینڈلائز کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ متعلقہ تمام افراد نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے متن کے مطابق حکومتی افراد کی جانب سے مفرور مجرم کی حمایت کرنا خلاف قانون ہے۔ عدالت آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں