1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرندوں کے رنگ برنگے انڈے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پرندوں کے رنگ برنگے انڈے
    upload_2019-12-1_2-15-55.jpeg
    جین سیویج
    انڈوں کو طرح طرح کے رنگوں اور نقش و نگار سے مزین کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت خوبصورت لگتے ہیں لیکن ان کا تقابل پرندوں کے شاندار قدرتی رنگا رنگ انڈوں سے کیا کرنا۔ آئیے حیران کن رنگوں والے ان انڈوں پر نظر ڈالیں جو ہر سال بعض پرندے دیتے ہیں۔ امریکن روبن بعض ممالک میں لوگ اس پرندے سے خوب واقف ہیں۔ یہ پرندے اپنے نیلے انڈوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ دراصل ان کے انڈوں کا نیلا رنگ خاصا انوکھا ہوتا ہے۔ اسی کی بنیاد پر نیلے رنگ کا ایک شیڈ وجود میں آ چکا ہے جسے ’’رابنز ایگ بلیو‘‘ کہتے ہیں۔ امریکن روبن کا شمار ان پرندوں میں ہوتا ہے جو سال کے آغاز پر گھونسلا بنا کر تین سے پانچ انڈے دیتے ہیں۔ تمام انڈے ایک ہی بار دیے جاتے ہیں۔ چیٹی وابنر اس پرندے کو دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے انڈوں کا رنگ اتنا خوبصورت ہو گا۔ یہ چھوٹا سا پرندہ جھاڑیوں میں رہتا ہے اور یورپ، ایشیا اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔یہ پرندے بہت مشکل سے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ یہ اپنے آپ کو جھاڑیوں میں چھپا کر رکھتے ہیں، مگر دو چیزیں ان کی شناخت کرا دیتی ہیں، ان کے انڈے اور انوکھی آواز میں ان کا گانا۔ اگر ان کے انڈوں پر نظر پڑ جائے تو فوراً پہچانے جاتے ہیں۔ ایمو ایمو کے انڈوں کا رنگ نہ صرف خوبصورت ہوتا ہے بلکہ اس کے نقش و نگار بھی خوب ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کا یہ پرندہ اڑ نہیں سکتا اور اس کا انڈہ 5 انچ لمبا اور 2 پاؤنڈ وزنی ہوتا ہے۔ ایمو کے انڈے سبزی مائل نیلے ہوتے ہیں۔ ان انڈوں سے مئی اور جون میں بچے نکلتے ہیں۔ ہر سال مادہ کئی انڈے دیتی ہے۔ گریٹ ٹینامو گریٹ ٹینامو وسطی اور جنوبی امریکا کا مقامی پرندہ ہے اور زمین پر رہتا ہے۔ ان پرندوں کو ’’پہاڑی مرغی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو جنگلات میں چھپائے رکھتا ہے۔چار کے قریب انڈے دینے کے بعد مادہ چلی جاتی ہے اور انہیں اگلے تین ہفتوں تک سینا نر کے ذمے ہوتا ہے۔ پریگرین عقاب یہ ایک تیز رفتار اور خوبصورت پرندہ ہے۔ ان کی عمومی رفتار 25-34 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے جو شکار کا پیچھا کرتے ہوئے 70 میل فی گھنٹہ تک بڑھ جاتی ہے۔ ان کی سب سے تیز رفتار غوطہ لگاتے وقت ہوتی ہے اور یہ 200 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ عقاب انٹارکٹیکا کے علاوہ تمام براعظموں میں پائے جاتے ہیں۔یہ کھلی جگہوں پر انڈے دیتے ہیں اور اپنے گھونسلے عام طور پر پہاڑیوں کی چوٹیوں پر بناتے ہیں۔ گولڈن پلوور امریکی گولڈن پلوور کے انڈوں کا رنگ اتنا کھلا کھلا نہیں ہوتا لیکن ان پر ایسے نقش و نگار ہوتے ہیں جن سے یہ آسانی سے نظر نہیں آتے۔ یہ ساحلوں پر رہتے ہیں۔ موسم گرما میں یہ الاسکا اور سرما میں جنوبی امریکا کے گھاس کے میدانوں میں ہوتے ہیں۔ کامن موری کامن موری پینگوئن کی طرح کا آبی پرندہ ہے۔ یہ براعظم شمالی امریکا کے شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنا گھونسلا پتھریلی چٹانوں پر بناتا ہے اور سرما میں سمندروں پر منڈلاتا رہتا ہے۔ اس کے انڈوں کے انوکھا ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ ان کا رنگ اور ان کی شکل۔ پرندوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے انڈے کی شکل کچھ ایسی ہے کہ یہ چٹانوں سے آسانی سے لڑھکتا نہیں۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ان کے خاص نقش و نگار سے پرندے سمندر کے سفر سے واپسی پر انہیں پہچاننے کے قابل ہوتے ہیں۔ ریڈ ونگلڈ بلیک برڈ چڑیا جتنے بڑے یہ پرندے دنیا میں عام پائے جاتے ہیں۔ انہیں ان کے گانوں اور گہرے سیاہ، سرخ اور زرد پروں سے پہچانا جاتاہے۔ یہ دوسرے پرندوں سے اپنے گھونسلوں کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔ یہ حملہ آور کتوں، گھوڑوں یہاں تک کہ انسانوں سے الجھ جاتے ہیں۔ (ترجمہ و تلخیص: رضوان عطا) بشکریہ’’تھاٹ کو‘‘​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں