1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پراٹھے ،،،

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏2 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لچھے دار پراٹھے
    1.jpg
     
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    انڈے کے پراٹھے
    1.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آلو کے بیسنی پراٹھے
    1.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    زیادہ پراٹهے کهانے سے وزن بهی بڑهتا ہے جناب
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا یہ وہ پراٹهے ہیں جی کبھی کبھی کھائے جاتے ہیں ،، آپ روز نا کھا لیجیے گا ،، :WRN:
     
  6. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جی بہت شکریہ :ida:
     
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا ​
     
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    مٹر پراٹھے
    اجزاء ====
    مٹر 2 پیالی
    لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچے
    ہری مرچیں (چوپ کی ہو ئی) 4 عدد
    پیاز (چوپ کی ہوئی) 2عدد
    ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 گڈی
    کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
    بُھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
    میدہ (پانی میں گُھلا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
    نمک حسب ذائقہ
    تیل تلنے کے لیئے+2 کھانے کے چمچے
    ترکیب:-
    آٹے میں نمک ملا کر گرم پانی سے گوندھ لیں.مٹر کو چوپر میں یلکا سا چوپ کرلیں، اس میں لال مرچ ، کالی مرچ، زیرہ، لیموں کا رس ، ہری مرچیں ، ہرا دھنیا اور نمک ملا لیں. فرائننگ پین میں 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور مٹر بُھون کر نکالیں پھر پیاز ملالیں. آٹے کے پیڑے بنالیں. ایک پیڑے کو میل کر اس میں‌مٹر کی تہ لگالیں، اس کے کناروں پر میدہ لگائیں اور دوسری روٹی رکھ کر دبادیں. پراٹھے کو توے پر تیل لگاتے ہوئے دونوں جانب سے سینک لیں. اس عمل کو دہراتے ہوئے تمام پراٹھے تیار کرلیں.
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آلو قیمے کا پراٹھا
    اجزاء: قیمہ: اچھی طرح اُبلا ہوا۔ ایک کپ، آلو: درمیانے سائز کے دو عدد ۔ اُبلے ہوئے، پیاز: ایک، درمیانے سائز کی ۔ باریک کٹی ہوئی، انار دانہ: حسب ذائقہ۔ باریک پسا ہوا، لال مرچ: پسی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچا، نمک: حسب ذائقہ، ہری مرچیں: چار عدد، باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا: باریک کٹا ہوا۔ حسب ذائقہ، سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچا، چاٹ مسالا: آدھا چائے کا چمچا، گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچا، سویا: باریک پسا ہوا۔ حسب ذائقہ، مکھن: تین کھانے کے چمچے، آٹا ایک کلو/اگر میدہ پسند ہو تو آٹے کی جگہ میدے کا استعمال کیا جاسکتا ہے، کوکنگ آئل یا دیسی گھی: پراٹھا تلنے کے لیے۔ حسب ضرورت۔
    ترکیب: سب سے پہلے قیمہ اور آلو چولہے پر چڑھادیں تاکہ جب تک دیگر مسالا جات تیار ہوتے ہیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔ گلنے کے بعد ان کو پیس کر ان کا بُھرتا بنالیں۔ پھر دیگچی میں حسب ضرورت تیل ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں اور تمام اشیاء پیاز، لال مرچ، ہری مرچ، انار دانہ، گرم مسالا وغیرہ اس میں ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے ان کو پکنے دیں۔ یہاں تک کہ سب کچھ نرم ہو جائے۔ اس کے بعد ان تمام اشیائے کو آلو اور قیمے کے بھرتے میں اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ بنالیں۔
    تمام اشیاء کی تیاری کے بعد اگلا مرحلہ ہے آٹا گوندھنے کا جو کہ روز کا معمول ہے۔ لیکن قیمے والے پراٹھے بنانے ہوں تو آٹا گوندھتے وقت اس میں نمک کے ساتھ مکھن بھی شامل کرلیں۔
    اب آخری مرحلہ ہے۔ اس آمیزے اور آٹے کو ملا کر پراٹھے بنانے کا۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ سارا آمیزہ آٹے میں شامل کر کے تھوڑی دیر فریج میں رکھ دیا جائے اور پھر ہلکے ہاتھ سے بیل کر پراٹھے بنالیے جائیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آٹے کے پیڑے علیحدہ سے بنالیں۔ ایک پراٹھے کے لیے دو پیڑے بنائیں جو عام پیڑے سے سائز میں قدرے چھوٹے ہوں۔ ان پیڑوں کی دو روٹیاں بنالیں۔
    اب ان دونوں کے درمیاں وہ آمیزہ اچھی طرح پھیلا کر اسے بھر لیں کہ یہ دو روٹیاں دو تہیں بن جائیں۔ اب اس روٹی کو احتیاط سے گھی میں تل لیں۔ آپ کا پراٹھا تیار ہے۔
    ہر قسم کے پراٹھے کو پیش کرنے کے لیے چٹنی کا ساتھ پراٹھے کی لذت بڑھا دیتا ہے۔ چٹنی کی ترکیب انتہائی آسان اور سادہ ہے۔ ہری مرچ چار عدد، خشک دھنیا دو چائے کے چمچ اچھی طرح پیس لیں اور دو کپ دہی میں شامل کر لیں۔ بہترین چٹنی تیار ہوجائے گی​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چٹ پٹے مولی کے پراٹھے
    اجزاء: آٹا: آدھا کلو، نمک: حسبِ ذائقہ، پانی: حسبِ ضرورت، سفید مولی: آدھا کلو، انار دانہ: دو کھانے کے چمچا، پودینہ: ایک گٹھی، کُٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچا، زیرہ: ایک چائے کا چمچا (بُھنا اور پِسا ہوا)، ہری مرچ: تین عدد، لیموں کا رس: دو عدد، میدہ: ایک کھانے کا چمچا، گھی یا تیل: حسبِ ضرورت
    ترکیب: ایک تسلے میں آٹا اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔اب کدوکش کی ہوئی سفید مولی کا اپنا پانی خشک کرلیں۔پھر اناردانہ باریک پیس لیں۔ اب اناردانہ، پودینہ، کُٹی لال مرچ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ، حسبِ ذائقہ نمک، باریک کٹی ہری مرچ اور لیموں کا رس کدوکش کی ہوئی سفید مولی میں مکس کرلیں۔پیڑا بنائیں۔ اسے روٹی کی طرح بیل کر تیار کی ہوئی مولی کا آمیزہ رکھیں اور کناروں پر تھوڑے پانی میں گھلا ہوا میدہ لگادیں۔
    اب دوسری روٹی بیل کر اس پر رکھیں اور کنارے دَبا کر بند کردیں۔ اس کے بعد توا گرم کرکے تیار کیا ہوا پراٹھا دونوں طرف سے سینک لیں۔ ساتھ ہی لکڑی کے چمچے سے حسبِ ضرورت گھی یا تیل لگائیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر پراٹھا اُتار کر اِملی کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عربی پراٹھا
    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    انار دانہ دو بڑے کھانے کے چمچ
    میدہ آدھا کلو
    کٹا سبز مصالحہ (ہرا دھنیا، پو دینہ) ایک کپ
    مرچ حسب ذائقہ
    ہری مرچ چار عدد
    انڈے چار سے پانچ عدد
    گھی آدھی پیالی
    ترکیب:
    ١۔آٹے یا میدے کو پراٹھوں کے آٹے کی طرح نمک ڈال کر نرم گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک جانب رکھ دیں۔
    2۔قیمے کو نمک اور مرچ ڈال کر ابال لیں اور خوب خشک کر کے گلا لیں، پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں کٹا ہرا مصالحہ اور اگر پسند کر یں توانا ر دانہ بھی ملا سکتے ہیں۔ 3 ۔اب چوکور پیڑا بیلیں، ایک طرف تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور اس پر انڈہ توڑ کر ڈالیں پھر چاروں کونوں سے بند کر دیں مگر احتیاط رکھیں کہ توے پر ڈالتے وقت کھلے نہیں، ایک جانب سے سک جائے تو گھی ڈال کر دوسری جانب سے بھی سینک لیں، مزیدار عربی پراٹھا تیار ہے​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    پورن پوری
    اجزا.......
    میدہ دو کپ
    سوجی آدھا کپ
    دودھ ایک کپ
    گھی ایک کپ
    پوری میں بھرنے والا میوہ
    بادام پستے کشمش اور پسا ھوا ناریل یا کھوپرا سب ملاکر ایک کپ
    چینی ایک کپ باریک پیس لیں
    تیل حسب ضرورت یا گھی
    ترکیب......
    سوجی صاف کرلیں اور ایک پیالے میں ڈال کر اس میں سادہ یعنی نہ گرم نہ ٹھنڈا دودھ ڈال کر تقریباً ایک گھنٹہ رکھ دیں سوجی پھول جائے گی
    اب میدہ چھان کر اس میں ڈالیں اور گھی یا مکھن ڈال کر اسکو گوند لیں
    مذید پانی یا دودھ نہ ملائیں اگر بہت سخت لگے تو زرا سا دودھ ملا لیں
    نرم لگے تو زرا سا میدہ ملا لیں
    پھر اسے ڈھک کر رکھ لیں سارا میوہ صاف کرلیں اور ایک فرائی پین میں زرا سے گھی یا تیل ڈال کر میوہ تل کر نکال لیں اور پسی ھوئی چینی ملا لیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں
    اب گوندے ھوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر بہت چھوٹے سائز کی پوری بیل لیں اور اتنا میوہ رکھیں کہ وہ فولڈ کرنے سے باہر نہ نکلے
    پھر پوری کو فولڈ کریں یعنی دوہرا کرلیں اور اس کے کناروں کو سرے سے گھماکر بند کرلیں
    اگر یہ طریقہ مشکل لگے تو سادہ ہی اسے آٹے کی لئی سے چپکا لیں لیکن اتنا اچھا بند کرلیں کہ تلتے ھوئے وہ کھلے نہیں
    اسکا ایک اور طریقہ بھی ھے
    کہ درمیان میں میوہ رکھیں ایک ٹی اسپون اور پوری کو چاروں طرف سے اٹھا کر اوپر لائیں اور اوپر گھماکر موڑ دیں اور چپکا کر بند کرلیں
    ایک کڑھائی میں تیل یا گھی گرم کرلیں آنچ ھلکی رکھ کر ان کو سنہری مائل ھونے تک تلیں
    پہلے سے بناکر رکھ لیں مہمان آئیں تو تل کر پیش کریں​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    پٹھان کا پراٹھا
    اجزا
    میدہ تین کپ
    آٹا آدھاکپ
    نمک حسب مرضی
    کھانے والا سوڈا چٹکی بھر
    تیل ایک ٹیبل اسپون
    اور گھی یا تیل تلنے کے لیئے
    ترکیب
    میدہ اور آٹا چھان کر کسی برتن میں ڈالیں نمک سوڈا اور تیل ڈال کر نیم گرم پانی سے اچھی طرح گوند لیں
    تھوڑی دیر ڈھک کر رکھ لیں
    اب ایک پیڑا مناسب سائز کا لیں کر اسکی روٹی بیل لیں اس پر تیل یا گھی پگھلا ھوا لگائیں اور اس کو ایک طرف سے پتلا موڑیں پھر اسی موڑے ھوئے کو تہہ در تہہ موڑتی جائیں جیسا کہ تصویر میں نظر آرھا ھے پھر اسکو گھماکر دوبارہ پیڑا بنالیں اور چپٹا کرکے تیل لگاکر بیل لیں خشک آٹا یا میدہ نہ لگائیں
    گول بیل کر بہت بڑا نہ کریں درمیانہ رکھیں تاکہ تہہ کھلے نہیں
    اب گرم توے پر ڈال کر عام پراٹھے کی طرح سرخ کرلیں
    سارے پراٹھے اسی طرح بناکر آپ انھیں فریز بھی کر سکتی ھیں وہ اس طرح کہ ایک پراٹھا بناکر ٹرے میں پہلے پلاسٹک کی شیٹ بچھا لیں اس پر پراٹھا رکھیں پھر اس پر پلاسٹک شیٹ بچھاکر دوسرا رکھیں پھر پلاسٹک شیٹ اسی طرح تمام پراٹھے رکھ کر آخر میں اوپر بھی پلاسٹک شیٹ رکھ کر کسی پلیٹ میں رکھ کر کسی بڑے شاپر میں رکھ کر فریزکردیں تمام قسم کے پراٹھے اسی طرح فریز کئے جاسکتے ھیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    مکسڈ ویجی ٹیبل پراٹھا
    اجزا :
    آلو اُبال کر میش کریں آدھی پیالی
    مٹر اُبال کر میش کریں آدھی پیالی
    مولی کدوکش کر کے پانی نچوڑ لیں آدھی پیالی
    میتھی باریک کٹی ہوئی آدھی پیالی
    آٹا تین پیالی
    میدہ ڈیڑھ پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    کُٹی لال مرچ حسبِ ضرورت
    پیاز( باریک کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
    گھی حسبِ ضرورت
    ترکیب :
    آٹے اور میدے کو مکس کر کے اس میں آلو، مٹر مولی، میتھی، پالک، نمک، پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
    اب تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں، آٹا ذرا سخت گوندھیں-
    پھر اس کو تقریباً پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں-
    اب اس کے مناسب سائز کے پیڑے بنا کر پراٹھے بنا لیں- پراٹھوں پر دونوں طرف گھی لگا کر سنہرے رنگ کے تل لیں۔

    پودینے کی دہی والی چٹنی اور لیموں کے اچار کے ساتھ سرو کریں​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    افغانی لچھے دار پراٹھے

    اجزاء:
    آٹا
    گھی یا تیل
    نمک
    پانی
    ترکیب :

    آٹے میں نمک شامل کرکے پانی سے پراٹھوں کے لئے گوند لیں۔ سات روٹیاں بیل کر بیچ میں گھی یا تیل کی تہہ لگا کر ایک کے اوُپر ایک رکھ کر تمام روٹیوں کو ایک ساتھ رول کرلیں۔ (بچوں کے لئے گھی یا تیل کی جگہ مکھن کی تہہ بھی لگائی جا سکتی ہے) پھر سات روٹیوں اور گھی کے اس رول کو چھری کی مدد سے سات حصوں میں کاٹ لیں۔ ایک حصہ ایک پیڑھے کے برابر ہو۔ (یہ تمام کام رات کو کر کے رکھ لیں)۔ سحری میں ہر حصے کو الگ الگ بیل کرایک ایک پراٹھا بنا لیں۔ بس لیجیے مزیدار گرما گرم افغانی لچھے دار پراٹھے تیار ہیں۔ سحری میں سالن یا میٹھی دہی کے ساتھ نوش کریں اور اپنے روزے کو مزیدار بنائیں۔​
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں