1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی پی ایس آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے دوبارہ اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

    اٹلی کے سفیر سٹیفنو نے بھی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک اٹلی تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے اٹلی کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اٹلی کے سفیر نے خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں