1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کے مستقبل کے لیے واپس آ رہا ہوں: نواز شریف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏13 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نواز شریف اور مریم نواز ابو ظہبی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔ یہ تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔
    نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ "میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔ یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے۔ میرا یہی پیغام ہے قوم کے نام۔"

    اسلام آباد —
    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے "ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام سے ساتھ دینے" کی اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔"

    نواز شریف نے یہ بات پاکستان آمد سے قبل ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔

    پاکستان کی ایک عدالت کی طرف سے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں گزشتہ ہفتے قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف جمعے کو اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پہنچ رہے ہیں جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکن ان کے استقبال جب کہ انتظامیہ گرفتاری کے لیے تیار ہے۔

    مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کیے جانے والے اس ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا ہے، "پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا میں نے وہ کر دیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ مجھے 10 سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل خانے میں لے کر جایا جائے گا۔"



    [​IMG]


    نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے !

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا، "میں پاکستانی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ میں آپ کے لیے کر رہا ہوں۔ یہ قربانی میں آپ کی نسلوں کے لیے دے رہا ہوں۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں۔"

    نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ "میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔ یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے۔ میرا یہی پیغام ہے قوم کے نام۔"

    نواز شریف اور مریم نواز جمرات کو لندن براستہ ابوظہبی، لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور امکان ہے کہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام کو ان کی پرواز ایئر لاہور پورٹ پر اترے گی جہاں انہیں گرفتار کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے اپنی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدے دار اور کارکن بھی نواز شریف کے استقبال کے لیے جلوس کی شکل میں لاہور ایئرپورٹ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عوام سے ایئرپورٹ پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

    احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور ان کے داماد کیپٹن(ریٹائرڈ) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیجا جا چکا ہے۔
     
  2. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    بکواس کرتا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے واپس آ رہا ہوں۔
    یہ اپنے مستقبل کے لیے واپس آئے ہیں۔ ورنہ انٹرپول کے ذریعے مزید ذلیل ہو کر آنا پڑتا اور اپیل کا حق بھی جاتا رہتا۔

    اپنے کدہ جیسے بیٹوں کو لندن میں چھوڑ کر نواسہ اور پوتا لندن میں چھوڑ کر دوسروں کے بیٹوں کو کہتا ہے کہ باہر نکلو اور اس کے حق میں احتجاج کرو۔ اپنے بیٹوں کو لندن میں عیش کرنے کے لیے چھوڑ رکھا ہے اور دوسروں کے بیٹوں کو چھتر کھانے کے لیے سڑکوں پر بلا رہا ہے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مہمان خانہ میں خاطر مدارت ہوگی ظہرانے اور عشائیے ہونگے ایسا جیل کسے نصیب ہوتا ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جلد ہی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ان کو کچھ معلوم ہو یا نہ ہو
    ہمیں وہ دولت چاہیے جو قوم کی ہے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ چوری کا ایک ایک پیسہ ملک میں واپس آئے گا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    چوری کے پیسے کی واپسی کے ساتھ ساتھ ان کی جیل میں دھلائی بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ ان کے ساتھ ساتھ دیگر کو بھی سبق حاصل ہو۔
     
  8. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ملائیشیا کو بھی ایک نواز شریف نجیب رزاق کی صورت میں چمٹ گیا تھا۔ ملائیشیا کی نیب نے بھی نجیب رزاق کو پاک صاف قرار دے دیا تھا لیکن عوام نے معاف نہیں کیا حتیٰ کہ وہ ان علاقوں سے بھی الیکشن ہار گئے جہاں ترقی کے نام پر پیسوں کی بارش کی گئی تھی
     
  9. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    یہی تو مسئلہ ہے کہ ہماری عوام اتنی پڑھی لکھی نہیں ہے۔ وہ اب بھی اسی کو ووٹ دیں گے کہ اس نے سڑکیں بنا دی ہیں، پُل بنا دیئے ہیں۔

    یہ کوئی نہیں پوچھے گا کہ تعلیم کا کیا حال ہے، صحت کا کیا حال ہے، روپیہ اتنا سستا کیوں ہو گیا ہے، پیٹرول اور ڈالر اتنا مہنگا کیوں ہو گیا ہے، بیرونی قرضے کتنے زیادہ ہو گئے ہیں؟

    ان پڑھ تو ایکطرف بہت سے پڑھے لکھے بھی صرف اور صرف اپنے مفاد کی خاطر پھر اسی کرپٹ لوگوں کو ووٹ دیں گے۔
     
  10. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    امتحان عدلیہ کا ہے۔ امتحان آنے والی نئی حکومت کا ہے اور امتحان ہم عوام کا بھی ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ احتساب سب کا چاہتے ہیں یا صرف مخالف پارٹی کا!
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جیسی عوام ہوگی-ویسے حکمران ملیں گے
     
  12. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    پاکستان کا مستقبل؟ ادارے تباہ اور سیل کرنے کے بعد پاکستان کے اثاثوں پر ڈیل ہو چکی تھی اسی لئے انجام تک پہنچا۔

    دنیا کے ساتھ مل کر چلنے اور تعلقات، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے پڑھے لکھے امید واروں کی ضرورت ہے ان پڑھ اور جعلی ڈگری والے اگر پارلیمنٹ کا حصہ ہوں تو ملک تباہی کی طرف ہی جاتے ہیں، خارجہ پالیسیاں ایسی کہ دوسرے ممالک میں جا کر کاغذ پر لکھی ہوئی باتیں انگلش میں سبق کی طرف اور ان بیلنس پڑھ کر سنانے والے پاکستان کی تقدیر کس طرح بدلنے پر کوشش کر سکتے ہیں۔

    لندن فلیٹ کم بلڈنگ پیلس کے قریبی گھر والوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے اس گراؤنڈ پر کہ ہم لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے سے پریشان ہیں اس گھر کا مالک چور ہے اور اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں اسے شہر بدر کیا جائے۔

    والسلام
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں