1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کی 7 وکٹوں سے جیت

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏26 اپریل 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے ہرا دیا ہے۔

    پاکستان کی اننگز کی خاص بات نوجوان بیٹسمین احمد شہزاد کی سنچری ہے۔ انہوں نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو بیس رنز بنائے تھے جنہیں پاکستان نے میچ کے اڑتالیسویں اوور میں مکمل کر لیا۔
    احمد شہزاد ایک سو دو رنز بنا کر میچ آف دی میچ قرار پائے۔ وہ بشو کی اپنی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ اور اسد شفیق تھے۔
    مصباح الحق اور عمر اکمل نے بالترتیب تینتالیس اور سترہ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
    ویسٹ انڈیز کی طرف سے لینڈل سمنز اکیاون رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی محمد حفیظ، وہاب ریاض، سعید اجمل اور شاہد آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حماد اعظم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیون سمتھ تھے جو سولہ رنز بنا کر محمد حفیظ کے گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
    ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ اس وکٹ اٹھاون رنز پر گِری جب ڈیرن براوؤ بارہ رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لینڈل سمنز تھے جو اکاون رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند ہر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ اس وقت گِری جب ایڈورڈز چار رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی سیموئیل تھے جو انتیس رنز بنا کر حماد اعظم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ بھی جلد ہی گِر گئی۔ آٰؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈوائن براوؤ تھے جو اٹھارہ رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سی ایس بوغ تھے جو پندرہ رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سیمی تھے جو اٹھارہ رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر حماد اعظم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

    ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ اس وقت گِری جب بشو چار رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

    ویسٹ انڈیز کی دسویں وکٹ اننگز کی آخری گیند پر گِری جب کیمر روچ چوبیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    اس سے پہلے پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان: محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، محمد سلمان، حماد اعظم، جنید خان، وہاب ریاض اور سعید اجمل

    ویسٹ انڈیز: سمنز، ڈیون سمتھ، ڈیرن براوؤ، ڈوائن براوؤ، سی ایس بوغ، سیمی، سیموئیل، بشو، کے اے ایڈورڈز، کمیر روچ اور اے مارٹن

    بشکریہ بی بی سی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی 7 وکٹوں سے جیت

    شکریہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے معلومات
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی 7 وکٹوں سے جیت

    میری طرف سے بھی شکریہ قبول کیجئے ۔
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی 7 وکٹوں سے جیت

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں2-0 کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم دس دن سینٹ لوشیا میں گزارنے کے بعد منگل کو بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن پہنچ گئی جہاں جمعرات کو تیسرا اور منگل2 مئی کو چوتھا میچ کھیلا جائے گا۔ گروس آئی لیٹ، سینٹ لوشیا میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے پہلا ون ڈے8 وکٹ اور دوسرا 7 وکٹ سے جیتا۔ منگل کو برج ٹاؤن میں کھلاڑیوں نے مکمل آرام کیا۔ بدھ کو پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کرنا چاہتی ہے۔ اوپنرز کی دونوں میچوں میں کارکردگی خاص طور پر احمد شہزاد کی سنچری پاکستان ٹیم کے لیے نیک شگون ہے۔ ٹیم میٹنگ میں جو پلان تیارکیا گیا تھا، کھلاڑیوں نے اس پر بھرپور عمل کیا۔ بولروں نے ہمیشہ کی طرح اچھی بولنگ کی۔ فیلڈنگ میں بھی بہتری دکھائی دی ہے۔ ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ بیٹسمین ذمہ داری لے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ ورلڈ کپ کے بعد احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں اس نے اپنی صلاحیتیں منوا لیں۔ نیوزی لینڈ کے بعد یہاں بھی احمد شہزاد نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 7 کامیابیوں تک دراز کردیا ہے۔ کیریبین سائیڈ 2008ء سے اب تک پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 12 نومبر 2008ء کو میچ ہوا جس میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 14 نومبر 2008ء کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔16 نومبر 2008ء کو شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 23 ستمبر 2009ء میں چوتھے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 2011ء کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ہوا جس میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے کالی آندھی کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 8 جبکہ دوسر ے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں