1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کی ناقابلِ شکست آسٹریلیا پر فتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏19 مارچ 2011۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کےگروپ اے کے ایک میچ میں پاکستان نے ان عالمی مقابلوں میں گزشتہ چونتیس میچوں سے ناقابلِ شکست آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

    آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں میں آخری مرتبہ سنہ ننانوے کے ورلڈ کپ کے گروپ مقابلوں میں شکست ہوئی تھی اور تب بھی اسے پاکستان نے ہی ہرایا تھا۔


    اس فتح کے بعد پاکستان اپنےگروپ میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست آ گیا ہے اور اب کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ بی کی چوتھی ٹیم سے ہوگا جبکہ آسٹریلیا نےگروپ اے میں تیسری پوزیشن لی ہے اور اس کا سامنا گروپ بی کی دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کرے گی۔


    عمر اکمل نے چوالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

    کولمبو میں کھیلے جا رہے اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اس کے بلے باز پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم سینتالیسویں اوور میں ایک سو چھہتر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    یہ گزشتہ بارہ سال میں پہلا موقع تھا کہ ورلڈ کپ کے کسی میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہیڈن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ انہوں نے کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ مل کر تریسٹھ رنز کی شراکت قائم کی اور بیالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے عمر گل تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

    جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی فتح میں اہم کردار اسد شفیق اور عمر اکمل کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے ادا کیا۔


    اشد شفیق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا

    اسد شفیق نے تیسری وکٹ کے لیے یونس خان کے ساتھ مل کر 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ وہ چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل نے چوالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کے لیے بریٹ لی نے چار وکٹیں لیں

    ورلڈ کپ مقابلوں میں اس میچ سمیت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آٹھ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان اور آسٹریلیا دونوں نے چار، چار میچ جیتے ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم:محمد حفیظ، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، شاہد آفریدی، عمر اکمل،عبدالرزاق، عمرگل اور وہاب ریاض

    آسٹریلیا کی ٹیم: شین واٹسن، بریڈ ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، کیمرون وائٹ، ڈیوڈ ہسی، سٹیون سمتھ، مچل جونسن، شان ٹیٹ، کریجا اور بریٹ لی

    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/03/110319_wc_pakistan_aussi_zs.shtml
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی ناقابلِ شکست آسٹریلیا پر فتح

    سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی ناقابلِ شکست آسٹریلیا پر فتح

    اچھی خبر ہے۔ بہت شکریہ ۔
    اللہ پاک پاکستان کو ہر میدان میں کامیابی عطا کرے۔ آمین
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی ناقابلِ شکست آسٹریلیا پر فتح

    اب دیکھتے ہیں‌کہ غرب الہند والوں سے کیا کرتے ہیں ہمارے کرکٹ کے کھلاڑی :86:
     
  5. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی ناقابلِ شکست آسٹریلیا پر فتح

    اللہ تعالی مدد فرمائیں ہماری ٹیم کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں