1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل، ظلم سہتے کشمیریوں کو سلام: شہباز شریف/ بلاول بھٹو

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از Sobia Anjum, ‏5 فروری 2020۔

  1. Sobia Anjum
    آف لائن

    Sobia Anjum ممبر

    شمولیت:
    ‏5 فروری 2020
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سیاسی رہنما شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، عوام ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں، آزادی کے لیے ظلم سہتے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا پاکستان، کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے، کشمیری پاکستانیوں سے بھی پہلے پاکستانی ہیں، ان کی جرات، بہادری اور قربانی تاریخ کا روشن باب ہے۔

    اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے ہے، حقِ خودارادیت کی خاطر بدترین جبر کا سامنا کرنے والی کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغامات میں کہا عالمی برادری کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے، کشمیریوں کی عظیم قربانیوں سے تحریک پاکستان کا ایجنڈا جلد مکمل ہوگا، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے حق خودارادیت دلانے کے وعدہ کو پورا کرے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری سے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کی اپیل کی۔
     
    intelligent086 اور ساتواں انسان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں