1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان چوتھا میچ بھی ہار گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از عمر خیام, ‏16 جون 2012۔

  1. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سیریز کا چوتھا میچ بھی ہار گیا ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور محض 243 رنز بنائے ۔
    پاکستان کیلیئیے اس ٹارگٹ کو عبور کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ لیکن جیسا کہ کرکٹ کے حلقوں میں یہ بات اب عام ہے کہ پاکستان ڈھائی سو رنز کا کامیاب تعاقب نہیں کرسکتا ، کو سچ کردکھایا۔ ایک موقعہ پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کرلیئے تھے لیکن اس کے بعد صرف چار اوورز میں اس کے سات کھلاڑی پویلین کو واپس لوٹ چکے تھے ۔ پاکستان کی عوام بہت جذباتی بلکہ حماقت کی حد تک جذباتی ہے ، ورلڈکپ کے بعد سے ایک مسلسل کمپئین سی چل رہی ہے کہ مصباح الھق کو ٹیم سے نکالا جائے ۔ انٹر نیٹ پر زرداری کے بعد سب سے زیادہ مذاق کا نشانہ اور لعن طعن اسی بے چارے پہ کی جاتی ہے ۔ لیکن ریکارڈ بکس بتاتے ہیں کہ وہ پاکستان کی تاریخ کا تناسب کی اعتبار سے کامیاب ترین کپتان ہے ۔ وہ پاکستان کی بیٹنگ کا ایک ستون ہے ۔ اور 37 سال کی پکی عمر میں بھی انگریزی محاورے کے مطابق تھینکس لیس جاب کررہا ہے ۔ لیکن گلیمر کے مارے کرکٹ کے شائقین کے نزدیک وہ دشمن نمبر ایک ہے ۔آج بھی اس کے آؤٹ ہوتے ہی باقی سب چاکلیٹ ہیرو تاش کے پتوں کی طرح بکھر کے رہ گئے ۔
     
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان چوتھا میچ بھی ہار گیا

    اظہر علی ، مصباح اور یونس خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تینوں ایک ہی ٹائپ کے بیٹسمین ہیں ۔ ان تینوں میں سے صرف دو ہی کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے ۔ حالیہ فارم کو سامنے رکھیں تو یونس خان کی کارکردگی سب سے بری ہے ۔ مجھے تو یہ بھی یاد نہیں آرہا کہ ایکروزہ میچوں میں اس نے نصف سنچری کب بنائی تھی ؟ عمر اکمل کا بھی یہی حال ہے ۔ ایک نصف سنچری کے بعد اس کی اگلی دس پندرہ اننگز بہت معمولی سکور کی ہوتی ہیں ۔جب عمر اکمل نیا نیا آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ اس کو میانداد یا انضمام سے بیٹنگ کی کوچنگ لینی چاہیے تاکہ اس کو پتہ چل سکے کہ لمبی اننگ کیسے کھیلی جاتی ہے ۔ لیکن جیسا کہ ایک قومی مزاج بنا ہوا ہے کہ ایک ذرا سی کامیابی سے دماغ آسمان تک جا پہنچتا ہے ۔ سریش رینہ اور ویرت کوہلی عمر اکمل کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں ائے تھے لیکن ان کا کھیل اب عالمی معیار کا ہے ۔
    محمد حفیظ اب تک آخری بارہ اننگز میں پانچ بار صفر پر آؤٹ ہوچکا ہے ۔ کرکٹ کے حلقوں میں اب اس کو ڈک ورتھ کہا جانے لگا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرکٹ کی اصطلاح میں ڈک صفر کو کہتے ہیں ۔
     
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان چوتھا میچ بھی ہار گیا

    پاکستان چوتھا کیا اب تو پانچواں بھی ہار گیا ہے اور اب تو پہلے ٹیسٹ میں اس کا بینڈ بھی بج رہا ہے ۔
     
  4. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    جواب: پاکستان چوتھا میچ بھی ہار گیا

    یہ بات وہ مسلہ سنی ہے نا کے مالک ہی کتے کے منہ سے ہٹی واپس چھنے تو اس مالک کو ہی کاٹتا ہے پھر یہی حساب ہے ان کا جب تک ان کے منہ میں ہٹی ڈالی ہوئی ہے تب تک یہ کھلتے رہے گے ہار چیتکی بات نا کرو ہار کی بات کیا کرو سب اور
    یہ تب جیتے گے تب کوئی شفرشی کھلاڑی آنا بند ہوگا جو اپنے ہمت پر اتے ہیں وہ اپنی جان لگادتے ہیں لیکن آخر میں ان کو اٹھا کر باہر پنکدیاجاتا ہے اور شفرشی کو آگے کردیا جاتا ہے
    ہی میچ ہرواتا ہے
     
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان چوتھا میچ بھی ہار گیا

    سفارشی کھلاڑیوں ، فرمائشی کھلاڑیوں ، منہ زور عہدیداروں ، اور نااہل انتظامیہ کے بارے میں ویلے ٹائم بات ہوگی ۔کرکٹ کی صورتحال بھی سیاسی جیسی ہے ۔ یہاں بھی وہی رونا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں