1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی
    [​IMG]
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے 297 رنز بنائے، گوناتھیکلے کی سنچری رائیگاں گئیں، عامر نے تین شکار کیے، پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے ہدف 49 اوورز میں مکمل کر لیا۔ فخر زمان، عابد علی، حارث سہیل نے ففٹیاں بنائیں۔ سری لنکا کی طرف سے پردیپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے پر عابد علی مرد میدان قرار پائے جبکہ بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

    پاکستان کی اننگز۔۔۔۔۔۔۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور عابد علی نے کیا، عابد علی نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور سپنر ڈی سلوا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    وکٹ چھوڑنے سے قبل اوپنرز کے درمیان 123 رنز کی پارٹنر شپ بنی تھی، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا، دوسرے میچ میں سنچری بنانے والے بیٹسمین نے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 26 گیندوں پر 31 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چوکے شامل تھے، فاسٹ باؤلر نوان پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اوپنر فخر زمان نے سیریز کے دوران مسلسل دوسری ففٹی بنائی۔ تاہم ان کی یہ ففٹی سنچری کی تکمیل تک نہ پہنچ سکی اور 91 گیندوں پر 76 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر شناکا کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان سرفراز احمد کی ناکامی کا سلسلہ جاری ہے، اس بار اوپر والے نمبر پر آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین 33 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    ۔40 اوورز کے بعد 44 اوورز تک دباؤ کے باعث پاکستانی کھلاڑی باؤنڈریز نہ لگا سکے۔ تاہم 44 اوورز کی پانچویں گیند پر لگ بائی پر ایک باؤنڈری ملی۔ حارث سہیل 50 گیندوں پر 56 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    قومی ٹیم نے ہدف49 اوورز میں مکمل کیا۔ افتخار احمد نے 28 رنز جبکہ وہاب ریاض نے 1 سکور کی باری کھیلی۔ لنکن ٹائیگر کی طرف سے پردیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرے میچ کی نسبت شائقین کی بہتر تعداد تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے آئی، دورانِ میچ ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ آخری لمحات میں جب میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو شائقین کی بڑی تعداد پاکستان کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیئے تھے جبکہ شائقین نے سبز ہلالی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے، اس دوران چاچا کرکٹر بھی شائقین کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں