1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از بےلگام, ‏3 اکتوبر 2012۔

  1. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا​
    150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش میں وکٹیں گنواتے رہے۔
    [​IMG]
    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔

    کولمبو میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

    ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تاہم ناصر جمشید اور کامران اکمل کی شراکت داری نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے بالترتیب 55 اور 32 رنز بنائے۔

    عالمی کپ میں پہلی مرتبہ آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے 22 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں قیمتی اضافہ کیا۔

    آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور رنز بنانے کی شرح بہتر کرنے کی کوشش میں وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

    مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی جس میں مائیک ہسی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، رضا حسن نے دو، دو جب کہ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    رضا حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی اپنی جگہ ہے اور بے شک ہم سب کیلئے باعث اطمینان اور قابل فخر ہے مگر عادل نذیر مرزا صاحب کے پوسٹ میں معیاری اردو اور چستہ لفاظی بھی بہت اچھی تبدیلی ہے۔ بہت بہت مبارکاں ہون۔۔۔۔۔۔
    بہت اچھا لگا۔ اور اب تو وہ ایک فورم کے سرکردہ شخصیت بھی ہوگئے ہیں۔ ماشاءاللہ۔
    اللہ ان کو مزیدترقیاں عطاءفرمائیں اور اچھائی پہ قائم رکھیں۔ آمین۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    آپ سب کو میری طرف سے بہت بہت مبارک
     
  4. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    پاکستان کل سری لنکا سے جیتے گا انشاء اللہ
     
  5. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    بہت بہت مبارک ہو اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل اور فائنل بھی جیت جائے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں