1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد53 ہوگئی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Sobia Anjum, ‏16 مارچ 2020۔

  1. Sobia Anjum
    آف لائن

    Sobia Anjum ممبر

    شمولیت:
    ‏5 فروری 2020
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی دن میں انیس مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    کورونا کے سب سے زیادہ پینتیس کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جب کہ لاہور میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

    بلوچستان میں چھ ، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان کے بھی تین شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    پاکستان میں متاثرہ کیسز میں سے دو مریضوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا جب کہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب تفتان سے پہنچنے والے50مشتبہ مریضوں کے نتائج آگئے ہیں اور ان میں سے 26 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 25مریض کراچی اورایک حیدرآباد میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد76ہوگئی ہے۔

    ڈیرہ غازی کے قرنطینہ میں سات سو انہتر افراد کو رکھا گیا ہے۔ ڈی آئی خان پہنچنے والے اٹھارہ زائرین بھی قرنطینہ میں موجود ہیں جن کے نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    مشیراطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں چھتیس افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے۔ جن میں سے ستائیس کے نتائج نیگیٹو آئے جب کہ نو کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

    کراچی میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی آلات استعمال کریں جب کہ شادی ہالز اور عارضی بازاروں پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

    Read more: https://onlineindus.com/urdu/47524
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں