1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏1 جولائی 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار

    حسن کاظمی
    [​IMG]
    جامعہ کراچی کے سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ سے وابسطہ ڈاکٹر پنجوانی نے چین کے بیجنگ جنومکس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار پاکستانی شہری کے جنوم کا مکمل خاکہ تیار کرلیا ہے۔

    اس مقصد کے لیے سابق وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان نے جو جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کے پیٹرن بھی ہیں خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔

    جنوم کیا ہے،

    پاکستان میں اس منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جہاں یہ کام سرانجام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ، یورپ، افریقہ، بھارت کے شہریوں کے علاوہ یہودیوں کے جنوم کے مکمل نقشے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے جنوم کا ٹیسٹ اس لیے کیاگیا کیونکہ وہ ایک منفرد نسلی اور مذہبی گروہ ہے۔

    منصوبے کے بارے میں ڈاکٹر اقبال چوہدری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنوم دراصل جینیا کی دنیا میں کسی بھی انسان کا ایک مکمل نقشِ ہوتا ہے۔ یہ زندگی کا مکمل سافٹ وئیر ہے جس میں اس کی ہرتفصیل لکھی ہوئی ہوتی ہے۔

    ’جیسے کہ اس کے آباؤ اجداد کہاں سے آئے تھے، اس کی اپنی شخصیت کیسی ہے، اس کے طبعی خدوخال، اس کی رنگت کیسی ہے، اس کی موروثیت، نسل اور ذہنی استعداد وغیرہ کی مکمل تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ کیا بیماریاں ہیں یا کون سی بیماریاں ہونے کا امکان ہے۔ یہ ساری معلومات ان جنومز میں ان کوڈڈ ہوتی ہیں۔‘ ۔ ڈاکٹر اقبال نے مزید بتایا کہ ایک انسانی خلیے میں تین سو ارب جنوم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام انسانوں کا بنیادی جنوم ایک ہی جیسا ہوتاہے مگر اس میں کچھ فرق ہوتاہے اور یہی فرق ہے جس سے انسان کی نسل اور قوم کی شناخت ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر چوہدری نے بتایا کہ جنوم ایک بہت بڑی دستاویز ہے اور اسے لکھا جائے تو ہزار صفحے کی دو سو کتابیں بنیں گی۔ مگر یہ تفصیلات بہت اہم ہیں، جن کی مدد سے انسانی زندگی اور صحت کےمسائل کوحل کرنےمیں مدد مل سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری قوم کون سی اقوام کے ملنے سے بنی ہے اور ’اگر ہمیں کسی آثارِ قدیمہ کی جگہ سے کوئی ڈی این اے مل جائےتو ہم یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آج کا انسان پانچ ہزار سال پہلے کے انسان سے کس حد تک مختلف ہے۔‘

    اس منصوبے پر کُل چالیس ہزار ڈالر خرچ ہوئے جس میں سے بیس ہزار ڈالر چین کے بیجنگ انسٹیٹیوٹ نے اور بیس ہزار پنجوانی سینٹر نے دیے اور یہ چھ ماہ میں مکمل ہوا ۔

    ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق اب پاکستان کے مزید علاقوں کے لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا جس میں گوادر کے ساحلی علاقوں اور کیلاش کے رہنے والوں کے جنوم میپ تیار کیے جائیں گے۔

    بشکریہ بی بی سی ۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    بہت ہی زبردست۔۔۔۔۔۔۔چلو کہیں تو ہم بھی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔۔۔۔بہت شکریہ نعیم بھائی شیئر کرنے کا۔
     
  3. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    بہت اچھی پوسٹ ہے شکریہ نعیم بھائی
     
  4. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    بہت خوب۔ میڈیکل سائنس میں ایسی کارکردگی پیش کرنے پر ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر فخر ہے
    ویسے کہیں سے جنوم کے بارے میں مزید کچھ معلومات مل سکتی ہیں۔ کیوں کہ میں ٹھیک سے سمجھ نہیں پائی کہ جنوم کیا ہے۔
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    معلوماتی پوسٹ کے لیے بہت شکریہ نعیم بھائی
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    جنوم Genome ڈی این اے میں موجود وراثتی خصوصیات کی معلومات جاننے کا طریقہ کار ہے۔ اکثر آپ نے اس قسم کی تصاویر دیکھی ہوں گی۔
    http://smartabouthealth.net/wp-content/uploads/2010/04/dna_genome_diseases.jpg
    یہ ڈی این اے کا جنوم سیکونس ہوتا ہے جس کی مدد سے موروثی چیزوں بشمول بیماریوں کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اس سیکونس کا مکمل ادراک ابھی سائنس کو حاصل نہیں ہے۔ مذید تٍفصیلات جاننے کے لیے گوگل میں سرچ کر لیں۔
     
  7. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    شکریہ واصف جی۔
    اب کچھ سمجھ آیا کہ یہ جینٹکس کے بارے میں ہے۔ :y_thinking:
     
  8. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    واصف حسین صاحب آپ نے بجا فرمایا کہ سائنس ہنوز بہت سارے گوشے بے نقاب کرنے میں ناکام ہے۔
    وَیَسَْٔلُوْنَکَ عَنِ الرُّ وحِ ۔ اوریہ لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ روح کیا ہے ۔قُلِ الرُّ وحُ مِنْ اَمْرِ رَبِی آپﷺ کہہ دیجئے(کہ روح میرے رب کا امر ہے۔)یہ جواب بہت جامع ہے اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ ایک حکم ہے اور تمھیں اس حکم کے متعلق بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے مگر زمانہ ترقی کر تا گیا اور آج ہم تحقیق سے اس مقام تک پہنچ گئے ہیں کہ امرِ ربی کے اجزاء کی تحقیق ممکن ہوگئی ہے انسان مادی اکائی تک پہنچ چکا ہے انسان کے نقطہ واحدہ کا تجزیہ پہلے صرف روحانی طریق پر ایک روحانی سائنسدان یعنی ولی اللہ ہی کر سکتا تھا
    مگر اب ایک مادی سائنسدان اپنی بلیغ سعی سے انسان کے نقطہِ واحدہ یعنی Genesتک پہنچ چکا ہے جس میں پیغام اور احکامات مندرج اور ثبت ہیں انسان کی اقسام ہوجائیں گی اور اعلیٰ اور ادنیٰ دونوں طرح کے انسانوں کا بھرم کھل جائے گا انسان کا نقطۂِ واحدہ Genesاور(De-oxiniod Neuclick Acid)DNAکشف کا باعث بن جائے گا اور کشف ایک تحقیقی اورعلمی چیزثابت ہوگی اگر حکومتی وسائل مہیا کیئے جائیں تو مستقبل کی تحقیق Adenine, Cytocine, Guaienine,Thymineجو کہ Base Unitsہیں ان پر علومِ مخفی کی روشنی میں کچھ نہ کچھ تحریر کرسکتا ہوں اور روح کی طرف سے Genes میں وارد ہونے والے احکامات کا Recordکرسکتا ہوں مگر اس قدر طویل تحقیق بغیر حکومتی امداد اور بہت بڑی لیبارٹری کے ناممکن ہے۔
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    شاید آپ کو برا لگے اس لیے پیشگی معذرت۔۔ مقصد طنز یا تنقید نہیں ہے صرف سمجھنا چاہتا ہوں کہ کیا روحانیت میں بھی وسائل کی کمی جواز ہو سکتی ہے؟
     
  10. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    روحانیت میں وسائل کی کمی بالکل جواز بن سکتی ہے۔۔۔۔۔۔جب مقصد روحانیت کو مادیت یا مشین پر منتقل کرنا ہو ۔۔۔۔جیسے کہ آج سے 50 یا 30 سال پہلے تک موبائل فون صرف روحانی طریقہ سے ہی ممکن تھا ۔۔۔۔لیکن آج اس روحانی سروس کو آپ بھی اور جن جن کے پاس وسائل ہیں وہ استعمال کررہے ہیں۔
    اس کے علاوہ میرے بھائی انسان کو روحانیت کے لیئے ایک مکمل طور پر ٹائم دینا پڑتا ہے یعنی انسان وقف ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔جیسا کہ آپ پچھلے اولیاء اللہ کے حالات و واقعات پڑھیں تو ان پاک ہستیوں نے اس مقصد کے لیئے کافی وقت مخلوق سے کنارہ کشی اختیار کرکے مجاہدہ کیا۔۔۔۔۔۔آج کل کے دور میں کوئی کیسے ایسے مجاہدے کرسکتا ہے ۔۔۔کیونکہ پیٹ روٹی بھی مانگتا ہے چاہے روزانہ روٹی کا چوتھا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا




    نعیم بھائی ! یہ یقینا ایک اہم پیش رفت ہے ، اور ڈاکٹر چوہدری اس کے لیے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
     
  12. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    اتنی اچھی اور معلوماتی شئیرنگ کاشکریہ
     
  13. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار کرلیا گیا

    مفید معلومات شئیر کرنے کا بھت بھت شکریہ
    نعیم بھائ
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    میں نوکر صحابہ دا

    :p_rose123:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں