1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان فوجی نہیں جمہوری ریاست ہے

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از سید انور محمود, ‏3 مئی 2017۔

  1. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ: 3 مئی، 2017
    [​IMG]
    پاکستان فوجی نہیں جمہوری ریاست ہے
    تحریر: سید انور محمود

    گذشتہ سال 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار ڈان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس خبر کی اشاعت کے بعد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ایک اجلاس میں اس خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ فوج نے اسے قومی سلامتی کی خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔اس خبر پر تمام جانب سے شدید تنقید کے بعد سابق وزیر اطلات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا اور اس خبر کی تحقیقات کے لیے جس کو ڈان لیکس کا نام دیا گیا جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کے 16 اجلاسوں میں گواہوں سے بیانات لئے گئے۔وزارت داخلہ نے تحقیقاتی رپورٹ چند روز قبل وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کی تھی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور وزارت اطلاعات کے ایک اعلیٰ افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ 29 اپریل 2017 کو وزیر اعظم ہاؤس سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہےاور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر کے خلاف کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    ہفتہ 29 اپریل 2017کو ہی پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنےدو سطروں کا ایک ٹویٹ پیغام کیا جس میں میجر آصف نے وزیراعظم نواز شریف کے اس حکم نامہ کو جس میں انہوں نے ڈان لیک کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کو کہا تھا بہت سخت انداز میں مسترد کردیا۔ میجر آصف نے اس ٹویٹ میں بہت ہی نامناسب اورسخت الفاذ استمال کیے اور آخر میں تو وہ اپنی حد پار کرگئے اور ملک کے وزیر اعظم کی بے عزتی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ان کا اپنے ٹویٹ میں فرمانا تھا کہ ’’رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔ ڈان لیکس سےمتعلق نوٹیفکیشن نامکمل ہے، نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں‘‘، (اصل ٹویٹ انگریزی زبان میں تھا)۔نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں انہیں ملک کی اکثریت نے اپنے ووٹوں کے زریعے وزیراعظم بنایا ہے، اس لیے ملک کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کا فرض ہے کہ ان کے احکامات پر عمل کریں اور اگر کسی وجہ سے وہ ان احکامات پر عمل کرنا نہیں چاہتے تو پھروزیر اعظم آفس کو اس سے مطلع کریں لیکن کسی عوامی زریعے سے نہیں ۔

    میجر آصف کو اگر وزیر اعظم کے حکم پر اعتراض تھا تو وہ وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری سے رابطہ کرکے وزیر اعظم کو مطلع کرسکتے تھے کہ اس حکم نامے کو نہیں مانا جاسکتا جس کی وجوہات یہ یہ ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا یہ کہنا بلکل درست ہے کہ اداروں کی جانب سے ٹوئٹس کے ذریعے معاملات ہینڈل کرنا درست نہیں، اس کے لئے اداروں میں براہ راست رابطہ ضروری ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ماتحت ادارہ وزیراعظم کا حکم نامہ مسترد کرسکتا ہے؟۔ ایک بات کا یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ حفظ مراتب کا احترام بھی از حد لازم ہے جس کے بغیر طوائف الملوکی پیدا ہوتی ہے۔ ویسے اس انداز میں وزیر اعظم کے حکم نامہ کو مسترد کیا گیا جس سے نہ صرف فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلاف کو واضح کیا گیا بلکہ وزیر اعظم کے لیے شرمندگی کی صورتحال بھی پیدا کی گئی ہے۔

    کیوں ایک منتخب وزیراعظم کے حکم کو ان کے ایک ماتحت فوجی افسر نے اس انداز میں مسترد کیا ہے کہ جیسے وزیراعظم نواز شریف فوجی ترجمان میجر جنرل آصف کے ماتحت ہوں۔ اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ 2008 کے بعد آنے والی سول حکومتیں کرپشن کی کیچڑ میں لتھڑی ہویں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 2008 سے 2013 تک کی مرکزی حکومت اور 2008 کے بعد سے اب تک کی سندھ حکومت نے صرف ایک کام کیا ہے، کرپشن کرپشن اور صرف کرپشن کیا ہے۔ 16 فروری 2015کو ایپکس کمیٹی کے ایک اجلاس جس میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری بھی موجود تھے سندھ میں موجود پیپلز پارٹی کی حکومت کو رینجرز کی جانب سے نااہل کہا گیا اور ساتھ ہی یہ الزام بھی لگایا کہ کراچی آپریشن میں سندھ حکومت کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ گیارہ جون 2015 کو اپیکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز نے ایک رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سالانہ 230 بلین روپے دہشتگردی میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی رقم لیاری گینگ اور مختلف دھڑوں اور سندھ کی کچھ اعلیٰ شخصیات میں تقسیم کی جاتی ہے۔ چور کی ڈاڑھی میں تنکہ کے مصادق آصف زرداری فوج پر برس پڑئے اور وہ وہ دعوئے کرڈالے جو اُن کی پہنچ سے دور ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو جو اس وقت غیر ملکی دورئے پر تھے فون کرکے بتایا کہ آصف زرداری نے جو کچھ کہا میں ان سے متفق نہیں ہوں۔ چند دن بعد آصف زرداری ملک چھوڑ کر چلے گئے اور واپس تب آئے جب جنرل راحیل شریف ریٹائر ہوگے اور جنرل باجوہ نئے فوجی سربراہ بن گئے۔واپس آنے سے پہلے آصف زرداری نے جنرل باجوہ کو ان کے نئے عہدے کی مبارکباد دی۔

    نواز شریف نے 6 جون 2013 کو وزیراعظم کے آفس کا چارج لیا اور اب ان کی میعاد میں 400 دن سے بھی کم دن باقی ہیں لیکن گذرئے ہوئے تین سال اور گیارہ ماہ میں نواز شریف حکومت کی طرف سےعوام کو کوئی سہولت میسر نہ ہوسکی، نواز شریف اُس ملک کے وزیراعظم ہیں جہاں 20 کروڑ سے زیادہ آبادی میں 60 فیصد عوام پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ تعلیم کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں ہےبیس کروڑ سے زیادہ کی آبادی میں 60 فیصد آبادی خط غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔نواز شریف کی حکومت میں اور زرداری کی حکومت میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے کرپشن۔ پانامہ پیپرز کے سلسلے میں20 اپریل 2017 کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ کے پانچوں جج صاحبان متفق ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف ایک کرپٹ وزیراعظم ہیں، دو ججوں جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزارنے بغیر کسی اگر مگر کےلکھا ہے کہ’’وزیراعظم نا اہل ہیں، صادق اور امین نہیں ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفورنےدو سطروں کا ایک ٹویٹ پیغام کرتے وقت شاید یہ ہی سوچا ہوگا کہ ایک بدعنوان وزیراعظم کے حکم کو نہ ماننے بلکہ اس کو مسترد کردینے سے ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اور یہ ہی میجر جنرل آصف کی غلطی ہے۔ یہ بات اب سب ہی جانتے ہیں کہ نواز شریف ایک کرپٹ حکمران ہیں لیکن میجر جنرل آصف آپ آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعظم کے حکم کو مسترد کرنے کے قطعی مجاز نہیں ہیں، میجر جنرل آصف غفور یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ پاکستان فوجی نہیں ایک جمہوری ریاست ہے، اور وزیر اعظم کے کسی حکم کو یا تومنتخب پارلیمینٹ مسترد کرسکتی ہے یا پھر سپریم کورٹ اس کو رکواسکتی ہے کوئی فوجی افسر نہیں۔ آصف زرداری، نواز شریف اور ملک کےدوسرئے سیاستدان کچھ تو ملک کےلیے سوچیں اور اس ملک سے کرپشن کو ختم کرنے میں مدد کریں تاکہ عوام کا کچھ تو بھلا ہو۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید انور صاحب ۔ میں آپکا ایک خاموش قاری ہوں
    لیکن آج آپ کے کالم سے میرے ذہن میں عجیب مخمصہ جنم پذیر ہوا ہے
    پاکستان میں کونسی جمہوریت ہے؟
    جس پاکستان کو آپ "اکثریتی عوام کے ووٹ " والا وزیر اعظم فرما رہے ہیں اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ 8 کروڑ رجسٹرڈ ووٹوں میں سے صرف سوا کروڑ ووٹ (جائز و ناجائز) لے کر اقتدار میں آئے ہیں۔ وہ ماڈل ٹاون کے 14 شہیدوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں
    وہ کرپشن کے درجنوں مقدمات میں ملزم ثابت ہیں۔
    جس کا مطلب وہ آئین کے 62 - 63 شق کے مطابق سو فیصد نا اہل ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک سوال اور ہے کہ اگر فوج وزیراعظم کا ماتحت ادارہ ہے تو کیا سپریم کورٹ وزیراعظم سے بالا ادارہ ہے؟
    اگر بالا ادارہ ہے تو سابقہ و موجودہ وزیراعظم کبھی سپریم کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟
    درجہ بندی میں وزیراعظم کا مرتبہ بلند ہے یا سپریم کورٹ کے جج کا؟
    امید ہے جواب سے نوازیں گے۔
     
    سید انور محمود، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    محترم نعیم صاحب، آپ میرئےبہت ہی محترم قاری ہیں، جہاں تک آپکے سوالوں کا تعلق ہے تو عرض ہے کےاس مضمون کا مقصد سیاسی حکمرانوں اور فوجی افسران کو یہ بتانا تھا کہ وہ کہاں کہاں غلط ہیں، آپکے سیاست دان مکمل کرپٹ ہیں، جبکہ فوج کو حکمرانی کا چسکہ لگا ہوا ہے۔ جہاں تک ووٹوں کی تعداد کا تعلق ہے تو 70 کے انتخابات کے بعد بھٹو صاحب کو بھی بتایا جاتا تھا کہ وہ صرف 38 فیصد ووٹ لیکروزیراعظم بننے ہیں، ماڈل کا لونی کے علاوہ بھی نواز حکومت پر بہت سے قتل واجب الادا ہیں، لیکن آپکی عدلیہ چمک کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔سپریم کورٹ کا ایک جج وزیر اعظم کو طلب کرسکتا ہے لیکن وزیر اعظم ایک جج کو طلب نہیں کرسکتے، آئین کے مطابق دونوں کے اختیارات علیدہ علیدہ ہیں۔ وزیر اعظم ہر صورت سپریم کورٹ کے ایک جج سے بلند مرتبہ پر ہوتا ہے، وہ ملک کے عوام کا نمائیندہ ہے اور سارئے ادارئے عوام کو جواب دے ہیں اور یہ ہی بات اس مضمون میں کی گئی ہے۔ آپکے تبصرئے کا شکرگذار ہوں۔
     
    محمد خلیل الرحمٰن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں