1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏23 مارچ 2011۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ کے دسویں عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے فتح کے لیے دیا گیا ایک سو بارہ رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے بیس اعشاریہ پانچ اوورز میں پورا کر لیا۔

    محمد حفیظ اکسٹھ اور کامران اکمل سینتالیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تیس مارچ کو موہالی میں بھارت یا آسٹریلیا سے ہو گا۔

    جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین مقابلہ ہو گا۔

    اس سے پہلے بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو بارہ رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اسے بھاری پڑا اور ساری ٹیم تینتالیس اعشاریہ تین اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستانی بولرز خاص پور پر سپنرز کی نپی تلی بولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے چندرپال کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔

    چندرپال نے ایک سو چھ گیندوں پر چوالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔


    شاہد آفریدی کسی ایک ورلڈ کپ میں چار میچوں میں چار چار وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں

    پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے چار، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو جب کہ عمر گل اور عبدالرزاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ڈیون سمتھ نے اننگ کا آغاز کیا تھا۔

    میچ کے تیسرے اوور میں عمر گل کی گیند پر کرس گیل شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    میچ کے چھٹے اوور میں دوسری وکٹ سمتھ کی گری جنھیں محمد حفیظ نے آؤٹ کیا۔

    اسی اوور کی چوتھی گیند پر براوو ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

    اٹھاؤن کے مجموعی سکور پر سروان شاہد آفریدی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے


    محمد حفیظ نے میچ کے چھٹے اوور میں دو کھلاڑی آؤٹ کیے

    اس کے بعد میچ کے ستائیسویں اوور میں شاہد آفریدی نے مسلسل دو وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ ہیٹ ٹرک مکمل نہیں کر سکے۔

    آفریدی نے پولارڈ اور تھامس کو آؤٹ کیا۔

    اس سے اگلے اٹھائیسویں اوور میں سعید اجمل نے ڈیرن سیمی اور بیشو کو آؤٹ کر دیا۔

    اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں تین جب کہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے۔

    پاکستان نے عبدالرحمان کی جگہ سعید اجمل کو کھیلانے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ویسٹ انڈیز نے ایڈروڑز، بین اور رسل کی جگہ کرس گیل، چندرپال اور روچ کو کھیلانے کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم: ڈیرن سیمی، ڈیون سمتھ،گیل، رام نریش سروان، براوو، کیرن پولارڈ، ڈیون تھامس، بیشو، رام پال، چندرپال اور روچ شامل ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم:محمد حفیظ، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، شاہد آفریدی، عمر اکمل،عبدالرزاق، عمرگل، سیعد اجمل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/03/110323_pak_indies_match_zz.shtml
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    واہ بہت خوب۔
    اللہ تعالی سیمی فاینل میں بھی پاکستان کی عزت بڑھاے اور پھر فاینل میں بھی۔
    آمین
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    احمد بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ

    یہاں سلیمی چوک میں تو اتنی فائرنگ ہوئی پاکستان کی جیت پر جس کا کوئی حساب نہیں اللہ تعالی ہمیں ہر بار کامیابی‌و‌ترقی عطاء فرمائے آمین ثم آمین
     
  4. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    آًین ۔ ۔ آمین ۔ ۔ ۔آمین
     
  5. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
  6. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    مبارکاں مبارکاں مبارکاں مبارکاں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں