1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان سیریز جیت گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏7 دسمبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو اٹھاون رنز سے شکست دی ہے۔

    پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔

    178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ساری ٹیم اڑتیس اوورز میں ایک سو انیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ پینتیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان بالرز شعیب ملک اور محمد حفیظ نے تین تین جبکہ عبدالرحمان اور سعید اجمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے پہلے پاکستان کی ساری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھالیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو ستتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    کلِک

    پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 57 اور کپتان مصباح الحق 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکا۔

    پاکستان کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ اور عبدالرزاق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کے عمر اکمل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں