1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان سیریز جیت گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏21 نومبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اتوارکوشارجہ میں کھیلے جانے والےسیریز کےچوتھےایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کودلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے ہرادیا اور سیریز میں تین ایک سے فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے49.3 اوورز میں 200 رنز بنائےاورتمام ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن سری لنکن باؤلرز کی شاندارکارکردگی کی بدولت اُس کےابتدائی بلے باز جم کرنہ کھیل سکےاورایک مرحلےپرصرف 75 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے۔

    اِس مرحلے پر شاہد آفریدی نےعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کواس مشکل سےنکالنےمیں کامیاب ہوئے۔انہوں نے سعید اجمل کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائےجو بےحد مفید ثابت ہوئے۔ آفریدی نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے65 گیندوں پر75رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 27 اور سعید اجمل نے 20 رنزسکور کیے۔

    سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے اپنے دس اوورز میں 26 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مینڈس اور پرسنا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سری لنکا کی ٹیم نے بظاہر آسان ہدف کا تعاقب پُراعتماد انداز میں کیا اور ابتدائی تین وکٹیں 53 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد ان فارم وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے درمیان 102 رنز کی شراکت نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

    تاہم، اس موقع پر شاہد آفریدی نے سنگاکارا کو58 کے انفرادی سکور پر پہلے کلین بولڈ کردیا اور پھر یکے بعد دیگرے پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ 55 رنزبنانے والے جے وردھنے بھی شاہد آفریدی کا شکار بنے۔ انہیں آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے دو دو جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کے کپتان تلکا رتنے دلشان اس شکست کو مایوس کن بیٹگ پرفارمنس کا نتیجہ قرار دیا۔

    اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ایک سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔ سیریز کا آخری میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    اردو وی او اے

    سکور کارڈ
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیریز جیت گیا

    بہت بہت مبارک ہو آپ سب کو کہ پاکستان نے اس سیریز میں‌ فتح‌حاصل کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ سعید اجمل کی اوور آل پرفارمنس اچھی رہی ، لیکن سارا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے جنہوں‌سے زخمی ہونے کے باوجود اتنی فإئیٹ بیک کی ۔ دل خوش ہو گیا ہم سب کا ، پاکستان زندہ باد :a180::222::222:
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیریز جیت گیا

    گو کہ تمام ٹیم ہی مبارک باد کی مستحق ہے۔۔۔۔لیکن بوم بوم آفریدی کی کیا بات ہے۔ :101:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیریز جیت گیا

    مبارک ہو ۔۔ اللہ تعالی پاکستان کو ہر میدان میں‌ عزت و وقار عطا کرے۔ آمین
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان سیریز جیت گیا

    اس سیریز کا آخری میچ کل پاکستان نے جیت لیا۔۔۔۔۔۔بوم بوم آفریدی مین آف دی سیریز رہے۔ بہت ہی زبردست کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔۔۔۔۔خاص طور پر پرانے اور نئے کھلاڑیوں‌کی ٹیم میں ایک اچھی اور قابل قدر اشتراک ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں