1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان دو دنز سے ہار گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 نومبر 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دبئی میں تیسرے ایک روزہ میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے دو سو انتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات اوپنر ہاشم آملہ کی سنچری تھی۔ انہوں نے نو چوکوں کی مدد سے ایک سو چھبیس گیندوں پر ایک سو انیس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ ان کے کیریئر کی چھٹی اور رواں سال کی پانچویں سنچری ہے۔ انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اس ہدف کے تعاقب میں آخری اوورز میں فواد عالم اور وہاب ریاض کی جانب سے تیز بیٹنگ کی بدولت درکار رن ریٹ میں کمی آئی اور لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ ہدف آسانی سے حاصل کر لے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

    پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے اٹھارہ گیندوں پر بیس رنز درکار تھے جب وہاب ریاض آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے صرف گیارہ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اکیس رنز بنائے۔

    پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے آخری بال پر چار رنز درکار تھے لیکن شعیب اختر صرف ایک رن بنا سکے۔ فواد عالم 67 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ایم مورکل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پاکستان کے اووپنرز نے اننگز کا آغاز بہت ہی سست انداز میں کیا اور چھٹے اوور میں صرف بارہ کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوگئے۔ یونس خان کوئی رنز بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اس موقع پر عمران فرحت اور اسد شفیق نے مل کر سکور میں پچاسی رنز کا اضافہ کیا اور پھر عمران فرحت رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے انتہائی سست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چھیاسی گیندوں پر سینتالیس رنز بنائے۔
    شعیب اختر

    شعیب اختر نے نے ژاک کالس اور انگرام کو آؤٹ کیا

    آفریدی ہمیشہ کی طرح کریز پر آئے،صرف پانچ گیندوں کا سامنا کیا، ایک چھکا لگایا اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسد شفیق تینتالیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    ایک موقع پر پاکستان کو چون گیندوں پر اکیاسی رنز درکار تھے اور رزاق جنہوں نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا کریز پر موجود تھے، لیکن وہ صرف بارہ رنز بنا کر جیک کالس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کی عمدہ سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھائیس رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شعیب اختر نے تین جبکہ شاہد آفریدی اور محمد حفیط نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ اگلا ایک روزہ میچ پانچ نومبر کو کھیلا جائے گا۔


    تصاویر

    سکور بورڈ
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان دو دنز سے ہار گیا

    کچھ بھی ہو ہمارے کھلاڑیوں نے بہت بہتر کوشش تو کی ہے، بس کچھ صحیح ٹیم ورک مینیجمنٹ کی پلانگ کی ضرورت ہے، انشاللٌہ سب بہتر ہوگا،!!!!!
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان دو دنز سے ہار گیا

    جی بہتر اللہ کامیابی عطاء فرمائے

    ہارون بھائی شیئرنگ کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں