1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان جیت گیااااااااااااااااااا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏4 مارچ 2014۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ۔۔۔پاک جیت گیاااااااااااااااااامبارک ہو سبکوووووووووووووو

    [​IMG]
     
    ملک بلال، ھارون رشید، محبوب خان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے 326 کے پہاڑ جیسے ہدف کو سر کر کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

    پاکستان کے پہلے آؤٹ ہو کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 52 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کھیلنے آئے ہیں۔ لیکن وہ ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شکیب الحسن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

    مصباح الحق کے بعد صہیب مقصود بھی نہ جم سکے اور فوراً ہی آؤٹ ہو گئے۔

    اس میچ میں پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی عبدالرحمان کی ایک فاش غلطی ثابت ہوئی جس کے باعث انھیں میچ میں بالنگ کرنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    عبدالرحمان نے اپنے پہلے اوور کی تین گیندیں نو بال کروائیں جن میں سے دوسری اور تیسری گیند ’بیمر‘ یعنی بالے باز کی کمر سے اونچی تھیں جو ناصرف نو بال قرار دی گئیں بلکہ انھیں اس میچ میں مزید بالنگ کرنے کے لیے نااہل بھی کر دیا گیا۔عبدالرحمان کی جگہ یہ اوور فواد عالم نے مکمل کیا۔

    پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔ جنید خان اور شرجیل خان کی جگہ عبدالرحمان اور فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کسی بھی پاکستانی بالر کو خاطر میں نہیں لائے۔

    بنگلہ دیش کے اوپنر انعام الحق نے سنچری سکور کی جبکہ ان کے بعد آنے والے تین کھلاڑیوں امرالقیس، معین الحق اور مشفق الرحیم نے بالترتیب 59، 51 اور 51 رن بنائے۔

    شکیب الحسن نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف سولہ گیندوں پر 44 رن سکور کیے۔

    سعید اجمل اپنے آخری چار اوور میں سب سے مہنگے ثابت ہوئے اور انھیں آخری چار اوور میں باؤن رن پڑے۔

    بنگلہ دیش نے آخری دس اوور میں ایک سو بارہ رن سکور کیے۔

    یوں بنگلہ دیش نے 326 کا بڑا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    ٹاس کے بعد مصباح الحق نے از راہِ مذاق کہا کہ انہوں نے ٹیم سے بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ اس وقت تک نہ بھاگیں جب تک بال باؤنڈری تک نہ جائے۔

    فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ سری لنکا نے تین میچوں میں مسلسل کامیابی کے بعد فائنل میں اپنی جگہ پکی کرا لی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ میرپور سٹیڈیم کی جو بھی پچ آج استعمال کی جائے اس سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں۔ تاہم بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولرز نے باؤنس کرایا تھا لیکن بنگلہ دیش یہ امید کرے گا کہ آج کے میچ میں ایسا نہ ہو۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کےخلاف 468 رنز بنائے ہیں جبکہ 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    بی بی سی
     
    ملک بلال، ھارون رشید، محبوب خان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، گرین شرٹس نے 327 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا، محمد حفیظ، احمد شہزاد، فواد عالم اور شاہد آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 326 رنز بنائے، پاکستان نے جواب میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر 327 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنرز نے 97 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان مصباح الحق 4 اور صہیب مقصود 2 رنز بنا کر اپنی وکٹیں جلدی گنوا گئے اور بنگال ٹائیگرز کی فتح کے امکانات روشن ہوتے دکھائی دیئے تاہم احمد شہزاد نے فواد عالم کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔

    اوپنر نے اپنی نصف سنچری 87 گیندوں پر مکمل کی لیکن اس کے بعد جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے محض 30 گیندیں کھیل کر مزید 50 رنز بنا ڈالے اور 117 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرلی، وہ 103 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    عبدالرحمان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ 225 رنز تھا اور گرکن شرٹس کو 8.4 اوورز میں 102 رنز درکار تھے، اس موقع پر شاہد آفریدی میدان میں آئے اور جیسے پورا میچ ہی پاکستان کے حق میں ہوگیا، بوم بوم آفریدی نے ایسے چھکے لگائے کہ تمام بنگلہ دیشی بولر ان کے سامنے آنے سے کترانے لگے۔

    گرین شرٹس کے لالہ نے محض 18 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث 25 گیندوں پر 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، آفریدی کی اننگز میں 7 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

    شاہد آفریدی کے بعد فواد عالم نے کمان سنبھالتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب کردیا، اختتامی لمحات میں وہ رن آؤٹ ہوگئے، فواد نے 70 گیندوں پر 74 رنز کی انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستانی فتح میں اہم کردار ادا کیا، عمر اکمل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شاہد آفریدی کو دھواں دھار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی اللہ نے مدد کی، کپتان مصباح الحق نے مجھ پر اعتماد کیا، اپنے ذہن کو پرسکون رکھ کر بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا۔

    سماء نیوز
     
    ملک بلال، محبوب خان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ بہت مبارک ہو۔
    اللہ پاک پاکستان کو آئندہ بھی ۔۔۔ ہر میدان میں ۔۔ کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
     
    ملک بلال، ھارون رشید، تانیہ اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    تانیہ جی آپ نے ہمارے جذبوں میں تحریک پیدا کی۔ شکریہ
    مجھے ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی۔

    خوش رہیے۔۔
     
    ملک بلال، ھارون رشید، تانیہ اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ جیتنا اور وہ بھی اتنے بڑے سکور کو اچیو کرتے ہوئے یقینا ایک خوشی کی خبر ہے۔ لیکن انڈین میڈیا کی نقالی کرتے ہوئے ہمارے میڈیا میں بھی ایک غلط روش چل پڑی ہے۔ کہ ہارنے کی صورت میں اپنی ٹیم کی واٹ لگاؤ اور جیتنے کی صورت میں دوسری ٹیم پر پنجے جھاڑ کر پل پڑو۔ سوشل میڈیا بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں رہا اور انڈیا کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے بارے میں بھی انتہائی طنزیہ خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملیں۔
    سپورٹس مین سپرٹ اس چیز کا نام ہے کہ ہارنے والی ٹیم کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مستقبل میں بھی اچھا کھیل دیکھنے کو ملے۔ اور دنیا پر اچھا تاثر پڑے۔
    انڈیا اور پاکستان کے میچ کے دوران جس طرح سے بنگلہ دیش کی عوام پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے یہ میچ بنگلہ دیش میں نہیں پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ہمیں ان کا مشکور ہونا چاہیے۔
    رہی بات پاکستان بنگلہ دیش میچ کی تو۔ بنگلہ دیش جیسی جونیئر ٹیم نے جس طرح ایک چیمپئن ٹیم 326 کا بڑا اور ٹف ٹارگٹ دیا یہ بھی ان کی جیت سے کم نہیں۔ باقی انہوں نے آخر تک مقابلہ کیا۔ اور اچھا کھیل دیکھنے کو ملا۔
    ہمیں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جذبات کی بھی قدر کرنی چاہیے۔
    ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔ اور کرکٹ تو ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ بائی چانس کھیل ہے۔
    احباب کیا کہتے ہیں اس بارے میں

    @ھارون رشید ، @نعیم ، @پاکستانی55 ، @غوری ، @تانیہ ، @محبوب خان

    فائنل میں بھی پاکستان کی جیت کے لئے دعا گو ہوں۔
    پاکستان زندہ باد
     
    Last edited: ‏7 مارچ 2014
    غوری، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں اس ٹورنامنٹ کا بہترین میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ تھا۔بنگلہ دیش کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا ایڈونٹج تھا ۔جو کہ بعض اوقات پریشر میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے ۔ان سب باتوں کے باوجود بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے ہماری باؤلرز کی خوب پیٹائی کی اور ایک مشکل ترین ٹارگٹ ہمارے بلے بازوں کو دیا ۔ہمارے بلے بازوں نے ایک بھاری ٹارگٹ کے پریشر کے باوجود اچھا کھیل پیش کیا ۔اوپنر نے اچھا سٹارٹ دیا۔شہزاد نے شاندار سینچر ی بنا ئی ۔حفیظ نے بھی اچھی بیٹنگ کی ۔ایک بات جو آپ سب نے نوٹ کی ہو گی کہ ایمپائرز نے بھارت کے خلاف میچ میں اور اس میچ میں بھی جانب داری دکھائی اور مقصود کو غلط آؤٹ دے کر ٹیم کو اور پریشر میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن فواد اور خاص طور پر شاھد آفریدی کے شاندار کھیل کی وجہ سے اور اللہ پاک کی مدد سے پاکستان یہ میچ جیت گیا ۔میڈیا نے تو ہمارے بولرز پر میچ فکسنگ کا گندا الزام لگایا ہے ۔یہ منفی باتیں ہیں جو اچھی جرنلزم کے اصول کے خلاف ہیں۔ دعا کریں کہ فائنل میں پاکستان کے بلے باز اور باولرز اچھا کھیل پیش کریں اور اللہ پاک پاکستان کو فتح عطا فرمائیں آمین
     
    Last edited: ‏7 مارچ 2014
    نعیم، تانیہ اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    @ملک بلال بھائی سے متفق ہوں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے وہ جیت جاتی ہے
    جبکہ بنگلہ دیش و پاکستان کے مذکورہ میچ میں تو صرف " کرکٹ کھیل" کی جیت ہوئی ہے۔ دونوں ٹیم بہترین کھیل پیش کرتی رہیں۔
    ہار کی صورت میں اپنی ٹیم اور جیت کی صورت میں مخالف ٹیم کی " واٹ لگانے" میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے کہ اگلے میچ میں الٹ نتیجہ آنے کی صورت میں انسان منہ دکھانے کے قابل ہی نہ رہے۔
    مگر کیا کریں اس " میڈیا ریٹنگ" کی ریس کا شاخسانہ ہے کہ ہر کوئی ریٹنگ کے چکر میں اڑتا چلا جاتا ہے۔ اڑاتا چلا جاتا ہے۔
    اخلاقیات، تہذیبی روایات و شائستہ مزاجی نام کی چیزیں بےمعنی و معدوم ہوکر رہ گئی ہے

    اللہ پاک فائنل میں مدد فرمائے اور پاکستان کو صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی مشکل سے نجات و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
     
    پاکستانی55، تانیہ اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی نے بالکل درست کہا یہ کھیل ہے اور کھیل کی ہار جیت ہےاور بس، اصل جیت دلوں کی ہوئی ہے جو یہاں اور وہاں دونوں کےعوام کے ایکدوسرے کے لیے محبت سے لبریز ہیں اور جنکا بہتریں مظاہرہ اس کھیل میں جابجا نظر آ رہا ہے جسکو دنیا دیکھ رہی ہے
     
    پاکستانی55، غوری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں