1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان بنگلہ دیش وومن کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان بنگلہ دیش وومن کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری
    upload_2019-8-31_3-23-6.jpeg
    پاکستان اور بنگلہ دیش کی وومن کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹائیگرز کی ویمن ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

    دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی سر توڑ کر کوششیں کر رہا ہے، متوقع دورہ سری لنکا آئندہ ماہ ہو گا جس کے بعد بنگلہ دیش کی وومن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور سونے میدان آباد کرے گی، اسی پر پی سی بی کی طرف سے بنگلہ دیشی وومن ٹیم کے دورہ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس دورے کے دوران مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، یہ تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔شیڈول کے مطابق وومن کرکٹ سیریز 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

    مزید برآں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں